حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم کا گایا ہوا گیت ‘آس پاس‘ آجکل کے جدید گانوں میں سے میرا پسندیدہ گانا ہے، آپ بھی سنئیے
http://www.youtube.com/watch?v=HBGUFvsyvNQ
کبھی تنہا جو ہويئں تم کسی جيون کے سفر ميں
ميری آواز سُنو گی کہيں ميری دھڑکن ميں
زندگی مجھ کو کبھی تجھ سے جدا بھی کر دے...
’میں جہاں بھی ہوں یہ یقیناً پاکستان کا حصہ نہیں ہے‘ میں نے سوچا۔
اس رات ہم سب دوست ایک ڈھولکی کی تقریب میں شریک ہونے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ ڈھولکی کے بعد رات ڈھائی بجے کا وقت تھا جب ہم بغیر کسی طے شدہ پروگرام کے محض اتفاقاً بیدیاں روڈ جا پہنچے۔ ہمارے ایک ساتھی کا اصرار تھا کہ چل کر دیکھا...
تاج تیرے لیے اک مظہرِ الفت ہی سہی
تجھ کو اس وادیء رنگیں سے عقیدت ہی سہی
میری محبوب کہیں اور ملا کر مجھ سے
بزم شاہی میں غریبوں کا گزر کیا معنی؟
ثبت جس راہ میں ہوں سطوتِ شاہی کے نشاں
اس پہ الفت بھری روحوں کا سفر کیا معنی؟
میری محبوب پس پردہ تشہیرِ وفا
تو نے سطوت کے نشانوں کو تو دیکھا...
تھی جلن بیشک مگر تکلیف دہ چھالا نہ تھا
سوز ایسا نہ تھا جب تک آبلہ پھوٹا نہ تھا
اب تو خود مجھ سے مری اپنی شناسائی نہیں
آئینے میں میَں نے یہ چہرہ کبھی دیکھا نہ تھا
وقت کے ہاتھوں نے یہ کیسی لکیریں ڈال دیں
ایسے ہو جائیں گے ایسا تو کبھی سوچا نہ تھا
موسمِ گل میں تھا جس ٹہنی پہ پھولوں...
زندگی کی راہوں میں
بار ہا یہ دیکھا ہے
صرف سُن نہیں رکھا
خود بھی آزمایا ہے
جو بھی پڑھتے آئے ہیں
اسکو ٹھیک پایا ہے
اسطرح کی باتوں میں
منزلوں سے پہلے ہی
ساتھ چھوٹ جاتے ہیں
لوگ روٹھ جاتے ہیں
یہ تمہیں بتا دوں میں
چاہتوں کے رشتوں میں
پھر گرہ نہیں لگتی
لگ بھی جائے...
میری تیری نگاہ میں
جو لاکھ انتظار ہیں
جو میرے تیرے تن بدن میں
لاکھ دل فگار ہیں
جو میری تیری انگلیوں کی بے حسی سے
سب قلم نزار ہیں
جو میرے تیرے شہر کی
ہر اک گلی میں
میرے تیرے نقشِ پا کے بے نشاں مزار ہیں
جو میری تیری رات کے
ستارے زخم زخم ہیں
جو میری تیری صبح کے...
فرض کرو ہم تارے ہوتے
اک دوجے کو دور دور سے دیکھ دیکھ کر جلتے بجھتے
اور پھر اک دن
شاخِ فلک سے گرتے اور تاریک خلاؤں میں کھو جاتے
دریا کے دو دھارے ہوتے
اپنی اپنی موج میں بہتے
اور سمندر تک اس اندھی، وحشی اور منہ زور مسافت
کے جادو میں تنہا رہتے
فرض کرو ہم بھور سمے کے...
يا اللہ
کھانے کو روٹي دے
پہننے کو کپڑا دے
رہنے کو مکان دے
عزت اور آسودگي کي زندگي دے
مياں يہ بھي کوئي مانگنے کي چيزیں ہيں؟
کچھ اور مانگا کر
بابا جي آپ کيا مانگتے ہيں؟
ميں؟
ميں يہ چيزيں نہيں مانگتا
ميں تو کہتا ہوں
اللہ مياں مجھے ايمان دے
نيک عمل کرنے کي توفيق دے
بابا جي آپ ٹھيک...
لا الہ الا اللہ
خودي کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
خودي ہے تيغ، فساں لا الہ الا اللہ
يہ دور اپنے براہيم کي تلاش ميں ہے
صنم کدہ ہے جہاں، لا الہ الا اللہ
کيا ہے تو نے متاع غرور کا سودا
فريب سود و زياں ، لا الہ الا اللہ
يہ مال و دولت دنيا، يہ رشتہ و پيوند
بتان وہم و گماں، لا الہ الا اللہ...