اس دور کے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے بات کرتے جی ڈرتا ہے کہ خدا جانے یہ ہونہار کس بات کا کیا جواب دے کر کتنا صدمہ پہنچا دیں؟
آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر یہ لطیفہ نہیں واقعہ ہے کہ ایک گریجویٹ قسم کے بحرالعلوم سے حال ہی میں ملنے کا اتفاق ہوا ادھر ادھر کی دو چار ادبی باتوں کے بعد ان محترم نے یہ سوال...