ضروری ہے آپ سب کی خدمت میں ۔۔
السلام علیکم کہنا۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
سنن ابو داؤد
ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ ہی کی رضا کے لیے محبت کی، اللہ ہی کی رضا کے لیے دشمنی کی، اللہ ہی کی رضا کے لیے دیا، اللہ ہی کی رضا کے لیے منع کر دیا تو اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا ۔
سنن ابو داؤد حدیث : 4681
ترجمہ : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جس شخص نے کہا میں ﷲ کے رب ہونے پر اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہوں اس کے لیے جنت واجب ہوگئی
(ابوداؤد ، 1353/1)
بالکل ایسا ہی ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ارادوں میں کامیاب فرما۔آمین اور ہمارے فلسطینی مسلمانوں پر رحم فرما۔آمین
یہی تھا ہماری زندگی کا خاصہ ۔۔۔اچانک اور بلائے مہمان میں کوئی فرق نہ تھا ۔۔۔۔مہمان جب تک رحمت سمجھے جاتے رہے گھروں کی برکتیں قائم رہیں ۔۔
ک
کرے یہ کافر ہندی بھی جرأت گفتار
اگر نہ ہو امرائے عرب کی بے ادبی!
یہ نکتہ پہلے سکھایا گیا کس امت کو؟
وصال مصطفوی ، افتراق بولہبی!
نہیں وجود حدود و ثغور سے اس کا
محمد عربی سے ہے عالم عربی
------------------------
ق
قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
ہمسایۂ جبریل امیں بندۂ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشان
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے ، حقیقت میں ہے قرآن!
قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان
غ
غدار وطن اس کو بتاتے ہیں برہمن
انگریز سمجھتا ہے مسلماں کو گداگر
پنجاب کے ارباب نبوت کی شریعت
کہتی ہے کہ یہ مومن پارینہ ہے کافر
آوازۂ حق اٹھتا ہے کب اور کدھر سے
'مسکیں ولکم ماندہ دریں کشمکش اندر'!
ط
طریق اہل دنیا ہے گلہ شکوہ زمانے کا
نہیں ہے زخم کھا کر آہ کرنا شان درویشی
یہ نکتہ پیر دانا نے مجھے خلوت میں سمجھایا
کہ ہے ضبط فغاں شیری ، فغاں روباہی و میشی!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طہران ہو گر عالم مشرق کا جینوا
شاید کرۂ ارض کی تقدیر بدل جائے
ض
ضمیر اس مدنیت کا دیں سے ہے خالی
فرنگیوں میں اخوت کا ہے نسب پہ قیام
بلند تر نہیں انگریز کی نگاہوں میں
قبول دین مسیحی سے برہمن کا مقام
اگر قبول کرے، دین مصطفی ، انگریز
سیاہ روز مسلماں رہے گا پھر بھی غلام
آپکا حسن نظر ہے بھانجے ۔بس آپ نے ہماری پسندیدہ نظم کا انتخاب کیا۔جنگل کی دھنک میں کیاخوب منظر نگاری گویا ایک مصور تصویر بنارہا ہے ۔
اس نظم میں جنگل کی پُراسراریت اوراُس میں بلاؤں ذکر کسقدر خوبصورت انداز میں ہے
جابجا میلے لگے ہیں لال ہونٹوں کے منیر
تیرگی میں دیکھنے کو چشمِ بینا چاہیے!!!
یاد...