ہم کو سرکار جو قدموں میں بلاتے اپنے
سر کے بل جاتے , اُنھیں درد سناتے اپنے
ہو کے وارفتہ محبّت میں اُنھیں دیکھتے ہم
رنج و غم سارے ہمیں بھول ہی جاتے اپنے
پوچھتے حال جو آقا , تو سسکتے روتے
زخم سینے کے انھیں سارے دکھاتے اپنے
ہم بھی حسّان کے ہمراہ اگر ہوتے وہاں
شعر سرکار کی مدحت میں سناتے اپنے...