بھیا آپ تو سنجیدہ ہو گئے ہم نے تو آپ کی حس مزاح کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ پر سوال داغا تھا ، آپ کی محبت ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہے خدارا ا سے کم یا ختم مت کیجیےگا اگر ایسا ہوا تو شاید ہم اس گلی کا رستہ بھلا بیٹھیں ۔
آپ کی اس رائے پر دل بہت خوش ہوا ،
ہمارا آپ سے یہ سوال ہے کہ جب آپ ایسی زبردست سوچ رکھتے ہیں تو ہم پر اتنی سخت گرفت کیوں فرماتے ہیں ، کیا اس سے ہماری آزادی اور مرضی ختم نہیں ہو رہی ؟:p:D:LOL:
بردارم محمد امین صدیق مابدولت کے ملاقات کے حوالے سے تاثرات کا شدید بیتابی سے ہم انتظار کررہے ہیں ۔لہذا ہماری بیتابی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد مابدولت اپنے تاثرات تحریر فرمائیں ۔ :)