یہ اچھا ہوا کہ 1947 میں واٹس اپ اور فیس بک کی شوشل میڈیا سائٹ نہیں تھیں ، ورنہ آزادی کی جدوجہد کے لیے کوئی بھی گھر سے نکلتا ہی نہیں ، گھر بیٹھے بیٹھے ہی لوگ کہتے ، اس میسج کو اتنا پھیلاؤ کہ انگریز خود ہی ہندوستان چھوڑ کے بھاگ جائیں ۔:p:LOL::D
کال سینٹر کے باہر کھڑے آدمی اندر والے سے بولا : معاف کیجیے گا آپ کافی دیر سے فون ہاتھ میں لیے کھڑے ہیں اور بول نہیں رہے؟
دوسراشخص : میں اپنی بیوی سے بات کر رہا ہوں ۔
شاپنگ سینٹر میں شاپنگ کرتے ہوئے ایک شخص کی بیوی بچھڑ گئی !
شوہر ( انجان عورت سے ) :میری بیوی نہیں مل رہی ،آپ تھوڑی دیر میرے پاس رُک سکتی ہیں ؟
عورت : وہ کیوں ؟
شوہر : میں جب بھی کسی عورت سے بات کرتا ہوں میری بیوی کہیں نہ کہیں سے ضرور آجاتی ہے ۔