نتائج تلاش

  1. علی وقار

    سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 14 (18 جولائی)

    زیک آپ کو مبارک ہو۔ :)
  2. علی وقار

    جدائی ۔۔۔۔ از ۔۔۔ وسیم ۔۔۔

    وسیم آپ بہت عمدہ لکھتے ہیں۔ مجھے آپ کا انداز تحریر بہت پسند ہے۔ بغرض اصلاح تو نہیں، محض برادرانہ مشورہ سمجھیں۔ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ افسانے میں کم سے کم الفاظ استعمال ہوں تو بہتر ہے۔ مثلاََ ان سرخ الفاظ کے بغیر بھی آپ کی بات زبردست انداز میں پہنچ سکتی تھی۔ لکڑی کے بنے اس بدرنگے بینچ پہ...
  3. علی وقار

    مہدی حسن کا نایاب انٹرویو

    محترم بھائی، مجھے لگتا ہے کہ کتاب کے کاپی رائٹس یعنی جملہ حقوق بحق مصنف یا مولف ہوں گے۔ یہ زیادہ بہتر ہے کہ مہدی حسن مرحوم پر الگ سے کتاب تحریر کی جائے کہ اُن کے متعلق بے شمار مواد موجود ہے، حتیٰ کہ اس کتاب سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک ٹیم ریسرچ پر لگ جائے تو یہ کام بہ آسانی ہو سکتاہے ۔...
  4. علی وقار

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ بھی کیا کم ہے کہ دونوں کا بھرم قائم ہے اُس نے بخشش نہیں کی ہم نے گزارش نہیں کی شاعر: احمد فراز
  5. علی وقار

    مہدی حسن کا نایاب انٹرویو

    شکریہ۔ میم الف بھائی، صابرہ صاحبہ کو انگریزی پڑھنے میں دِقت نہیں تو ترجمہ کاہے کو؟ غالباََ وہ خود انگریزی زبان کی پروفیسر ہیں۔ :)
  6. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    مجھے بھی یہی لگتا ہے یعنی کوئی ایک اصول طے نہیں کیا جا سکتا۔
  7. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    چلیے ایک مثال اور، ڈاکٹر روتھ فاؤ۔ انہیں پاکستانی شمار کیا جائے یا جرمن؟
  8. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    کسوٹی کے لیے یہ اصول وضع کیا جا سکتا ہے کہ کسی شخصیت کے مقام پیدائش کو تعلق کا بنیادی حوالہ شمار کر لیا جائے۔ کم از کم کسوٹی کی حد تک یہ اصول وضع کرنے سے شاید زیادہ مسائل نہ بنیں۔ زیک کی غیر متفق ریٹنگ کے لیے تیار رہیں۔
  9. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    دراصل اگر میں سہیل رعنا کو کینڈین شہری گنتا تو شاید کوئی کسوٹی کھیلنے والا ان تک بوجوہ پہنچ نہ پاتا یا پندرہ سوالات کے بعد ان کے علم میں آتا کہ موصوف کی پیدائش پاکستان کی تھی۔ :)
  10. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    میں نے ایک شخصیت کے متعلق پوچھا تھا، سہیل رعنا، وہ گزشتہ تیس برس سے کینیڈا میں مقیم ہیں، شہریت وہاں کی ہے، ادھر بھی موسیقی سے وابستہ ہیں، تو کیا وہ کینڈین کہلائیں گے؟ یہ اصول طے ہو جائے تو اچھا ہے بصورت دیگر ایشوز رہیں گے یا وضاحت خود سے پیش کرنا ایک حل ہے۔
  11. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    دو محفلین مکالمہ کرتے پائے گئے۔ دونوں پاکستان میں پیدا ہوئے۔ تاہم، ایک پاکستانی ہے اور ایک امریکی۔ بندہ جائے تو کدھر جائے۔
  12. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    کیا ایشیا میں پیدا ہونے والے شخص کو شہریت کے باعث یورپی قرار دیا جا سکتا ہے یا قرار دیا جانا چاہیے، اگر اس نے کارہائے نمایاں یورپ میں سر انجام دیے ہوں؟ بالخصوص کسوٹی کے تناظر میں جواب درکار ہے۔
  13. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    ابہام سے بچنے کے لیے ہی تو سوال کیا ہے۔ شاید کسی کے ذہن میں واضح جواب ہو۔
  14. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    کسوٹی میں کچھ شرائط و ضوابط ساتھ ساتھ طے کر لیے جائیں تو مناسب ہے۔ میرے ذہن میں ایک سوال ہے: شخصیت ایشیا میں پیدا ہوئی ہو اور وہ یورپ ہجرت کر جائے اور اسے وہاں کے ملک کی شہریت مل جائے اور اس کو کافی عرصہ گزر جائے (مثال کے طور پر دس پندرہ سال) تو کیا اُسے یورپی شہری شمار کیا جائے گا یا اسے...
  15. علی وقار

    سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 13( 17 جولائی)

    زیک نے سوچ سمجھ کر سوال چنا جس پر انہیں داد دینا بنتی ہے۔ فہد بہت اچھا کھیلے۔ کم عمری میں ان کے اندر کافی تحمل اور ٹھہراؤ ہے جو اُن کی جیت کا سبب بنا۔ عجلت میں بے سر و پا سوالات نہ کیے۔ زیک کو ہرانا آسان نہیں تھا۔ اسی لیے پندرہ سوالات کے بعد مزید سوالات پوچھے گئے۔
Top