سیاست کی تو خیر ہے لیکن مذہبی معاملات پر موشگافیاں برداشت نہیں ہوتیں سو دو ہی حل ہوتے ہیں۔ نظر انداز کریں یا پھر لڑ مریں۔
زیادہ تر پہلا آپشن ہی اپناتا ہوں۔ :)
یہی بات ہے۔
دنیا بھر سے تنگ آ کر جب بندہ محفل میں آتا ہے تو سیاست و مذہب پر ہونے والی خانہ جنگیاں دیکھ کر اپنا سر پیٹ لیتا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو آج کل محفل بہت اچھی جا رہی ہے۔ :)
ابن سعید بھائی !
فاروق احمد صاحب کے نام کے ساتھ دو زیر لگ گئے ہیں کسی طرح (اس کی key ہمیں بھی نہیں پتہ) ۔ آپ فرصت ملنے پر اس معاملے کو حل کردیجے۔
فقط والسلام
آپ کا بھائی
محمد احمد
محفلین کے اوپر دو زبر تو نہیں ہیں لیکن کچھ عرصے بعد محفلین کی وہ کیفیت ہوگی کہ دیکھنے والے ایسے دیکھیں گے کہ جیسے محفلین کے سر پر دو سینگ اُگ آئے ہوں۔ :)
کیوں مقدس !
جی ٹھیک کہا آپ نے۔
دراصل لوگوں کا بچا کچا وقت فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ پر صرف ہو جاتا ہے۔
فیس بک پر ایک تصویر اپلوڈ کرکے لوگ چھ چھ بار چکر لگاتے ہیں کتنے لائکس اور کتنے کمنٹس۔ :)
محفل میں ہنسی مذاق کی بہت گنجائش ہے تاہم یہاں پر مجموعی طور پر سنجیدہ لوگوں کی زیادہ اچھی نبھتی ہے۔ اور سنجیدگی...
سب چیزیں آپ کے محسوسات پر منحصر ہوتی ہیں۔ مانا کہ محفل میں اب ہمارا ویسے دل نہیں لگتا اور ہمیں پرانا وقت اور پرانے سنگی ساتھی یاد آتے ہیں۔ لیکن اس میں نئے آنے والوں کا کیا قصور !
یہ تو ہے۔ بہت وقت دیا آپ نے محفل کو۔ اور بہت کام بھی کیا، ہماری طرح صرف باتیں ہی نہیں کیں۔ :)
اب ہم بھی وقت گزارنے کے لئے محفل میں نہیں آتے بلکہ اب تو محفل میں آنے کے لئے وقت نکالنا پڑتا ہے۔ :)
ویسے مقدس !
مجھے پتہ ہے کیا لگ رہا ہے۔ :thinking:
مجھے لگ رہا ہے کہ آپ تالا لے کر آئیں ہیں جیسے ہی سب لوگ باہر آ جائیں گے آپ نے محفل کو تالا ڈال دینا ہے۔ سعود بھائی کو اندر بند کرکے۔ :) :) :p