ہم نے سگرٹ نوشی 2007ء میں شروع کی تھی۔ وجہ معلوم نہ تھی۔ سال بھر شرمندہ شرمندہ پھرا کیے۔ آخرِ کار صدقِ طلب رنگ لایا اور خوبانِ دل آرا (اردو والا "آرا" قیاس کرنا جائز ہے) کے حق میں ایک برہانِ قاطع کا نزول ہوا۔
ابد کی رقص گاہوں کی قسم....
دھواں سب سے بڑا رقاص ہے
یہ فرمودہءِ بصد شوق آزمودہ میاں...