نتائج تلاش

  1. یوسف-2

    دینی مدارس کے حوالے سے چند وضاحتیں

    ماشاء اللہ بہت اچھا مضمون ہے۔ اللہ تعالیٰ ان دینی مدارس کو اغیار کی بُری نظروں کے بُرے اثرات سے محفوظ رکھے آمین۔
  2. یوسف-2

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    عموما" مدرسوں اور دارالعلوم کے طالب علم ’’استاذ‘‘ بولتے ہیں۔ ’’خالص اردو ‘‘ کے ادباء و شعراء کی تحریروں میں شاید ہی کہیں ’’استاذ‘‘ لکھا ہوا ملے۔ ویسے آپ کے استاذ صاحب کا کہنا بالکل درست ہے کہ ماہرین لغات میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ایسے اختلافات کی صورت میں ’’میجاریٹی‘‘ کی رائے کو ’’اتھاریٹی‘‘...
  3. یوسف-2

    درود بر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - 35

    اللھم صل علٰی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ۔ اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ۔
  4. یوسف-2

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    میری ذاتی رائے: وہ الفاظ و تراکیب جو عربی سے اردو میں ’ کسی اسلامی تعلیم کے حوالے' سے داخل ہوئے ہیں، انہیں دیگر عام عربی الفاط کی طرح کے ’دخیل الفاظ“ قرار دیکر انہیں توڑا مروڑا نہیں جاسکتا۔ جیسے اردو میں بھی عربی ترکیب ’’ان شاء اللہ ‘‘ اسی معنیٰ میں مستعمل ہے، جن معنوں میں عربی میں۔ لہٰذا اسے...
  5. یوسف-2

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    غیر زبانوں کے الفاظ - شمس الرحمن فاروقی غیر زبانوں کے الفاظ از : شمس الرحمن فاروقی [بحوالہ : "لغات روزمرہ"، تیسرا اضافہ و تصحیح شدہ ایڈیشن] غیر زبانوں کے جو لفظ کسی زبان میں پوری طرح کھپ جاتے ہیں، انھیں "دخیل" کہا جاتا ہے۔ اصول یہ ہے کہ صرف اور نحو کے اعتبار سے دخیل لفظ اور غیر دخیل لفظ میں...
  6. یوسف-2

    ایک شعر از میرزا رفیع سودا تشریح و توضیح درکار ہے

    بجا ارشاد فرمایا۔ سائنس کا ایک ادنیٰ طالب علم ہونے کے ناطے احقر کو یہ بخوبی معلوم تھا کہ ایٹمی اسٹرکچر بہت بعد کی دریافت ہے۔ انسانی قدم چاند کی سرزمین پر بہت بعد میں پہنچے۔ عہد جدید کی بہت سی ایجادات و دریافت بہت بعد کی چیز ہے۔ مگر ہمارے شعراء اور فکشن رائٹرز نے اپنی تحریروں میں ان کی طرف اشارہ...
  7. یوسف-2

    ایک شعر از میرزا رفیع سودا تشریح و توضیح درکار ہے

    نگاہ اور دیدہ دونوں ’’ہم معنی‘‘ الفاظ ہیں۔ دیدہ آنکھ کو بھی کہتے ہیں اور انگلش والے ’’سین‘‘ (بمعنی دیکھی گئی) کو بھی کہتے ہیں۔ نگاہ یقینا" نظر ہے۔ یہاں شاعر نے غالبا" اپنی بات پر ’’زور‘‘ دینے کے لئے (اور شاید مصرع کا وزن پورا کرنے کے لئے) ایک ساتھ دونوں الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ جیسے ہم کہتے ہین...
  8. یوسف-2

    عربی ، عربی

    اللہ آپ لوگوں کی زبان مبارک کرے۔ اگر ایسا ہوجائے تو کتنا اچھا ہو
  9. یوسف-2

    عربی ، عربی

    اب تو سعودیہ اور یو اے ای وغیرہ کے پبلک مقامات میں اردو بھی عربی ہی کی طرح بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ ایک مرتبہ مین ایک دکان میں گیا جہاں ایک بزرگ عربی دکاندار بیتھے ہوئے تھے۔ میں نے مطوبہ شئے کی طرف اشارہ کرکے پوچھا: کم ھٰذا؟ وہ صاحب مجھے دیکھ کر مسکرانے لگے اور مسلسل مسکراتے ہی رہے۔ پھر میری...
  10. یوسف-2

    تاسف ایک المناک سانحہ

    انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور خاندان کے تمام افراد کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
  11. یوسف-2

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    شمشاد بھائ! ان شاء اللہ صحیح ہے۔ ’’انشاء‘‘ تو انشاء پردازی والا لفظ ہے۔ ماشاء اللہ کی یہ املاء تو ماشاء اللہ بالکل درست ہے۔ اس میں آپ کو شک کیسے ہوا؟
  12. یوسف-2

    ایک شعر از میرزا رفیع سودا تشریح و توضیح درکار ہے

    یہ ’’ایٹمی تھیوری ‘‘ پر مبنی شعر ہے۔ عام لوگوں کی نگاہ میں تو ’’ایٹم‘‘ ایک ’’ذرہ‘‘ ہی ہے۔ لیکن محققین کی نگاہوں (سائنسدانوں) سے یہ بات پوشیدہ نہیں کہ ایک ایٹم کے اندر بھی ’’سولر سسٹم ‘‘ کا سا ’’جلوہ‘‘ موجود ہوتا ہے۔ سورج ایک مرکز کی مانند ہےجس کے گرد بہت سے سیارے گھومتے ہیں، جس سے زمین پر دن رات...
  13. یوسف-2

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    ’’ اِن شاء اللہ ‘‘ کو اب بھی بہت سے پڑھے لکھے لوگ ’’ انشا ء اللہ‘‘ لکھتے ہیں، جو کہ معنوی اعتبار سے غلط ہے۔
  14. یوسف-2

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    اِخْلاص درست ہے
  15. یوسف-2

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    ہا ہا ۔ بالکل درست فرمایا۔ محبت کرنے والوں کو زیر و زبرہونے سے ہی فرصت نہیں ملتی ہے کہ پیش پر بھی توجہ دے سکیں۔:)
  16. یوسف-2

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    اس لفظ محبت کے تلفظ پر ایک اور فورم میں خاصہ طویل مکالمہ ہوا تھا۔ عربی میں بلا شبہ محبت کی میم پر زبر ہے، لیکن ’’مشرف بہ اردو‘‘ ہونے کے بعد میم کی زبر پیش میں تبدیل ہوگئی ہے۔ بیشتر اردو لغات میں میم پر پیش ہی ہے۔ البتہ جب اصل مآخذ بتلایا جاتا ہے تو میم پر زبر ڈال دیتے ہین، تاکہ عربی دان ناراض نہ...
  17. یوسف-2

    تعارف میرزا یوسف ہے غالب، یوسف ثانی مجھے!

    تقریبا" تمام کتابوں کے تعارف قومی روزناموں جنگ، ایکسپریس،جسارت، اردو ڈائجسٹ وغیرہ میں کئی مرتبہ ہوچکا ہے۔ اس وقت اسٹاک میں صرف ’’پیغام قرآن و حدیث ‘‘ (پیغام قرآن اور پیغام حدیث کا مشترکہ ایڈیشن ) اور سندھی ’’قرآن جو پیغام‘‘ موجود ہے۔ کراچی میں سنڈے بک بازار، ویلکم بک پورٹ اور اقبال بک ہاؤس صدر...
  18. یوسف-2

    تعارف میرزا یوسف ہے غالب، یوسف ثانی مجھے!

    پیغام قرآن و حدیث، تبصرہ و تجزیہ پروفیسر ڈاکٹر وقاراحمد زبیری: یوسف ثانی کو اللہ نے ایسا مفید کام کرنے کی توفیق عطا کی ہے جو بہت سے فیوض و برکات کا سبب ہے ۔ مفتی محمد ابراہیم حنیف: پیغامِ قرآن کا متن، قرآن مجید کا ایک عمدہ با محاورہ اردو مفہوم ہے اور یہ فہمِ قرآن کا بہترین ذریعہ ہے۔ عربی زبان سے...
  19. یوسف-2

    اسلام کا چھٹا رکن

    نصیحت آموز قصے ہوں یا ادبی و معاشرتی طنز و مزاح، اسے اسی پس منظر میں دیکھنا اور پرکھنا چاہئے۔ قصوں کو جھوٹ اور مزاح کو خلاف اسلام قرار دینا، ادب اور لٹریچر سے ناواقفی کا ثبوت ہوتا ہے۔
Top