گذشتہ عیدوں کی طرح اس مرتبہ بھی عید کے موقع پر دل بہت اداس تھا۔
ہر گھر میں سسکیاں ہیں - میں عید کروں کیسے
کتنے جوان بیٹوں کی مائیں منتظر ہیں
وہ آج جنکے لاشے گلگت میں منتشر ہیں
ماؤں کی ہچکیاں ہیں - میں عید کروں کیسے
اس عید پہ کہا تھا چھوٹی بہن نے بھیّا
ان چھٹیوں میں لانا میرے لئے بھی تحفہ...