نتائج تلاش

  1. نبیل

    رپورٹ‌ جنریٹ کرنے والے پروگرام کی ضرورت!

    میں نے رپورٹ جنریشن میں کچھ پیشرفت کی ہے لیکن اس ویک اینڈ پر کام مکمل نہیں کر سکا ہوں۔ ہفتے کے دوران شاید وقت نہیں مل پائے گا۔ کوشش کروں گا کہ اگلے ویک اینڈ پر یہ کام مکمل کر دوں، اس کے بعد اس کام کو یہاں بھی پیش کر دوں گا۔
  2. نبیل

    پاک نستعلیق کے سکرین شاٹ

    یہ تاریخ بھی دو سال قبل کی ہے، اسے نئی ریلیز تو نہیں کہا جا سکتا، وہ بھی اس صورت میں جبکہ اس کے صرف سکرین شاٹ موجود ہیں اور فونٹ کا دور دور تک کوئی پتا نہیں ہے۔
  3. نبیل

    پاک نستعلیق کے سکرین شاٹ

    وولٹ گروپ پر تو یہ سکرین شاٹ کئی سال پرانے ہیں، ان سے کیسے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ پاک نستعلیق کا نیا ورژن سامنے آ گیا ہے؟ کیا اس سلسلے میں کوئی اناؤنسمنٹ موجود ہے یا محض قیاس آرائی کی بنیاد پر یہ خبر پوسٹ کی گئی ہے؟
  4. نبیل

    اردو سورٹنگ کیسےکی جائے؟

    شاکرالقادری صاحب، یہ محسن بہتر بتا سکیں گے کہ صرف ترسیمہ جات کے رومن نوٹیشن میں لکھے گئے نام ہی سورٹ کیے جا سکتے ہیں یا پھر ان کے اردو متبادل کے لحاظ سے انہیں سورٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
  5. نبیل

    پاک نستعلیق کے سکرین شاٹ

    واقعی خوشی کی خبر ہے۔ یہ فونٹ دیکھ ہی پتا چلے گا کہ اس میں کوئی بہتری آئی یا صرف ورژن نمبر تبدیل ہوا ہے۔ :)
  6. نبیل

    اردو سورٹنگ کیسےکی جائے؟

    السلام علیکم، محسن ذکر کر چکے ہیں کہ تمام ترسیمہ جات کو اردو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دینے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس میں مسئلہ یہ پیش آئے گا کہ کمپیوٹر لینگویجز میں اردو الفاظ کے لیے عام استعمال سے قدرے مختلف سورٹنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے پ سے شروع ہونے والے الفاظ ی اور ے کے بعد ظاہر ہوتے...
  7. نبیل

    آرکیڈ اپڈیٹ!

    میں نے آرکیڈ گیمز کھیلنے کے لیے کم از کم 10 پیغامات کی حد مقرر کر دی ہے۔
  8. نبیل

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    میں ایک مرتبہ پھر انتباہ کر رہا ہوں کہ موضوع پر رہ کر گفتگو کریں۔ نفرت انگیز پیغامات کو حذف کر دیا جائے گا۔
  9. نبیل

    انپیج فونٹس کی گلفس کے امیجز!

    عارف، اگلا مرحلہ یہی ہوگا۔ میں نے یہ گلف امیجز جنریٹ کروانے کے لیے سی شارپ میں پروگرام لکھا تھا۔ اب میں پائتھون میں کچھ کوڈ لکھوں گا۔
  10. نبیل

    قران میں قران کے متعلق آیات بتائیں!

    سورہ نمل کی ابتدائی آیات: طس تِلْكَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابٍ مُّبِينٍ 27:1 طا، سین (حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)، یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں هُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ27:2 (جو) ہدایت ہے اور (ایسے) ایمان والوں کے لئے خوشخبری ہے...
  11. نبیل

    انپیج فونٹس کی گلفس کے امیجز!

    السلام علیکم، میں نے ایک پروگرام لکھ کر ان پیج کے 89 فونٹس کی گلفس کے جف امیج جنریٹ کروا دیے ہیں۔ ہر جف امیج کا نام اس گلف کے یونیکوڈ پر ہے۔ ہر فونٹ کے گلف امیج علیحدہ فولڈر میں سیو کیے گئے ہیں۔ ایک اور پروگرام کے ذریعے میں نے ہر فونٹ کے گلف امیج دکھانے کے لیے ایچ ٹی ایم ایل پیجز جنریٹ کروا دیے...
  12. نبیل

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    اوپر والی پوسٹ‌ پڑھ لیں۔ موضوع پر رہ کر بات کریں تو آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کرنے سے بچ جائیں گی۔
  13. نبیل

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    اس تھریڈ کو تقسیم نہیں کیا جائے گا۔ برائے مہربانی موضوع پر رہ کر گفتگو کریں۔
  14. نبیل

    بینکنگ/اکاؤنٹنگ کی اصطلاحات کا ترجمہ درکار!

    فیصل، کیا یہ اردو تراجم ہیں یا پھر عربی کی اصطلاحات ہیں؟
  15. نبیل

    بینکنگ/اکاؤنٹنگ کی اصطلاحات کا ترجمہ درکار!

    ابن سعید، یہ بینک اکاؤنٹ سے رقم ڈرا کرنے والا ڈرا ہے۔
  16. نبیل

    بینکنگ/اکاؤنٹنگ کی اصطلاحات کا ترجمہ درکار!

    السلام علیکم، میں فورم کے لیے ایک پوائنٹس ہیک کا ترجمہ کر رہا ہوں۔ یہ ایک طرح سے فورم کے ارکان کے لیے ورچوئل بینک سسٹم ہوگا۔ مجھے اس کے ترجمہ کے سلسلے میں جن اصطلاحات کا اردو ترجمہ درکار ہوگا، وہ میں یہاں دریافت کرتا رہوں گا۔ سب سے پہلے مجھے ذیل کی اصطلاحات کا اردو ترجمہ درکار ہے: Draw Drawings
  17. نبیل

    فالودہ آئس کریم ۔۔

    میں نے فالودے کا نام سنتے ہی بہت شوق سے یہ ترکیب دیکھی تھی، لیکن فالودہ بنانے کا طریقہ مجھے بھی مشکل لگا تھا۔ آج اتفاق سے ایک ایشین شاپ میں فالودہ مکس مل گیا۔ :)
  18. نبیل

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    السلام علیکم، میرے خیال میں یہ دھاگہ موضوع سے کافی دور نکل گیا ہے۔ اب قادیانیوں کو مرتد قرار دے کر ان کو قتل کی سزا دینے پر بحث ہو رہی ہے۔ اگر عقائد پر بات کرنی ہے تو اس کے لیے علیحدہ دھاگہ کھولا جا سکتا ہے۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ صرف علمی نکتہ نظر سے بات کی جائے۔ نفرت انگیز پراپگینڈے کو...
  19. نبیل

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    باذوق، آپ غالباً اس سے بہتر سطح کی بات کرنے کے اہل ہیں۔ کیا انٹی قادیانی لٹریچر کی موجودگی ہی اس چیز کی دلیل بن جاتی ہے کہ قادیانی کی اولاد پر ارتداد کی سزا لاگو ہوجاتی ہے؟
  20. نبیل

    23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

    مودودی صاحب نے خلافت اور ملوکیت لکھ دی ہے تو جمیعیت کو پاکستان کی جامعات میں ہر قسم کی غنڈہ گردی کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے، کیا یہی منطق ہے آپ کی؟ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اسلحہ کی سیاست متعارف کروانے کا گناہ بھی خلافت اور ملوکیت کی وجہ سے معاف کر دیا جانا چاہیے۔ قادیانی پاکستان کے آئین کے...
Top