کل فیکے کمہار کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی۔۔ سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا۔۔ جانے کون ملنے آیا تھا۔۔ میں جانتا تھا فیکا پہلی فرصت میں آ کر مجھے سارا ماجرا ضرور سنائے گا۔۔۔ پھر وہی ہوا۔۔ میں شام کو تھلے پر آ کر بیٹھا ہی تھا کہ فیکا چلا آیا۔۔۔ حال چال پوچھنے کے بعد کہنے لگا۔۔۔...