نتائج تلاش

  1. عرفان سعید

    تعارف تعارف

    خوش آمدید نعمان بھائی!
  2. عرفان سعید

    سیرت النبیؐ

    بہت شکریہ نبیل صاحب!
  3. عرفان سعید

    سیرت النبیؐ

    محترم! کیا یہ پوسٹ سیرت کے زمرے میں منتقل کرنا ممکن ہے؟ اگر ہاں تو کیسے؟
  4. عرفان سعید

    ہمارے ارد گرد بکھرے موتیوں جیسے اقوال

    علم کی بلند و بالا موجیں تخیلات کے گہرے سمندر سے ابھرتی ہیں۔
  5. عرفان سعید

    سیرت النبیؐ

    (پچھلے سال دسمبر میں یہاں فن لینڈ میں سیرت النبیؐ پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ خاکسار کو زندگی میں پہلی بار کسی پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سونپے گئے۔ پروگرام کے ابتدائی حصے کے لیے جو کچھ رقم کیا، اسے شریکِ محفل کرنے کی جسارت کر رہا ہوں) ابتدا ہے اس ذاتِ باری تعالیٰ کے بابرکت نام سے،...
  6. عرفان سعید

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    وارث بھائی! آپ کا تبصرہ پڑھ کر ایک فی البدیہہ شعر ہو گیا۔ عرض کیا ہے: کچھ زوجہ کی نظریں کچھ ایماں میرا بچتا ہوں خطاؤں سے میں احساں تیرا
  7. عرفان سعید

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    وارث بھائی! آپ کے بے ساختہ تبصرے سے یہ تو اب طے ہے کہ جب کبھی اب ریسٹورنٹ جانا ہوا، دہن ناآشنائے مئے تو رہے گا، لیکن نظارۂ سرور کا موقع اس وقت تک ہاتھ سے جانے نہیں دیا جائے گا جب تک زوجہ کی عقابی نگاہوں سے بچت رہے گی۔ اور اب اس شعر کا مفہوم لوحِ یاداشت سے محو ہونے کا نہیں۔
  8. عرفان سعید

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    حضور! اب چکر لگانا نہیں، بلکہ چلانا پڑے گا۔
  9. عرفان سعید

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    قبلہ! اب اتنا اکسائیے تو مت، شدتِ احساسِ محرومی سے مغلوب ہو کر قسم توڑ ہی نہ ڈالوں!
  10. عرفان سعید

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    آپ کی بات دل کو لگتی ہے اور دماغ کی الجھنیں بھی کھولتی ہے۔ وارث بھائی! آپ نے جو خوبصورت منظر کشی کی ہے ایسا نہ ہو آج شام کہیں ہم میخانے جا گھسیں۔
  11. عرفان سعید

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    میری کوتاہیٔ سخن کہ اپنی بات کا صحیح طور پر ابلاغ نہیں کر پایا۔ آپ کی بات سے صد فیصد متفق ہوں۔ کسی منطقی طریقے سے شعر کو سمجھنے کے لیے وقتی طور پر مولانا مہر کی تشریح سے اتفاق کر لیا تھا۔
  12. عرفان سعید

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    تاریخی عوامل نگاہ میں رکھتے ہوئے اگر اس رائے سے اتفاق کر لیا جائے تو تشریح درست بیٹھتی ہے۔ بہت نوازش ریحان صاحب!
  13. عرفان سعید

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیوں نہ فردوس میں دوزخ کو ملا لیں، یا رب سیر کے واسطے تھوڑی سی فضا اور سہی غالب
  14. عرفان سعید

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    لطف آگیا آپ کا تبصرہ پڑھ کر! کیا حسِ مزاح پائی ہے جناب نے!
  15. عرفان سعید

    800 یتیم بچیوں کی "ایک" ماں

    یہی لوگ ہیں جن کی انسانیت نے اس زمین کو تھام رکھا ہے۔ وگرنہ ہماری بے حسی اور خود غرضی کے باعث کب کی نیست و نابود ہو چکی ہوتی۔ یہ لوگ انسانیت کا سرمایہ اور ہماری مشترکہ میراث ہیں۔
  16. عرفان سعید

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    پچھلے آٹھ سال سے یورپ میں مقیم ہوں۔ لیکن اقبال کے درج ذیل شعر کا مفہوم کبھی سمجھ نہیں آیا۔ اگر کوئی صاحب رہنمائی فرما دیں تو بڑی عنائیت ہو گی۔ میخانۂ یورپ کے دستور نرالے ہیں لاتے ہیں سرور اول، دیتے ہیں شراب آخر
  17. عرفان سعید

    غم کے ماروں کو ستاروں پہ ہنسی آنے لگی

    بہت اعلی راحیل بھائی! ہم جیسے کوتاہ علموں کے پاس تو ایسے مناسب الفاظ بھی نہیں کہ اتنی بلند پایہ تخلیق کی قدر شناسی کو کماحقہ ادا کیا جا سکے۔
  18. عرفان سعید

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ستائش گر ہے زاہد ، اس قدر جس باغِ رضواں کا وہ اک گلدستہ ہے ہم بے خودوں کے طاقِ نسیاں کا غالب
Top