بہت شکریہ تابش بھائی پسندیدگی کا۔ ہم تو ۲۰۰۳ سے دیارِ غیر کی خاک چھانتے پھر رہے ہیں۔ جب تک دیس میں رہے، بس اکا دکا مقامات کے علاوہ کہیں جانا نہیں ہوا۔ بھائی تو بس سیاحت کا دیوانہ ہے۔
اللہ آپ کی خواہش پوری کرے۔ آمین!
مناظر فطرت کا بے پناہ دلدادہ ہونے کے باوجود کبھی کیمرہ پکڑنے کا سلیقہ نہ آیا۔ یہ حسرت ہمارے چھوٹے بھائی رضوان سعید نے پوری کر دی۔ زیر نظر تصاویر ان کے ذوق و شوق کی آئینہ دار ہیں۔ جب موقع ملا، اس لڑی میں چسپاں کرتا رہوں گا۔
ملا ہے جب سے پروانہ محمدؐ کی گدائی کا
دو عالَم اک علاقہ ہے مری کشور کشائی کا
خدا کی بندگی کرتا ہوں میں اُن کے وسیلے سے
درِ سرکار آئینہ ہے عرشِ کبریائی کا
مری جانب سے اے موجِ صبا آقا سے کہہ دینا
"کہ حسرت سنج ہوں عرضِ ستم ہائے جدائی کا "
مرے عجزِ سخن پر اُنکی رحمت ناز کرتی ہے
کہ حرفِ جاں حوالہ...
اللہ تعالی کے ہر کام میں حکمت پوشیدہ ہے۔ اس بارگاہ میں دیر تو ہے اندھیر نہیں۔بہت بہت مبارک ہو آپ کو جاب کی۔ اب اس بے انتہا خوشی کو قائم رکھنے کا بس ایک ہی طریقہ ہے۔ جاب کے ہر چھوٹے سے چھوٹے کام کو بھی بڑی سے بڑی عبادت سمجھ کر کریں۔ اللہ اور ترقیاں عنائیت فرمائے۔ آمین۔
شاہد شاہ
یاز
عبید انصاری
محمد عدنان اکبری نقیبی
ہم نے تو تصویر لگانے کی پہلی ناکام کوشش کی۔ آپ حضرات نے تو سماں باندھ دیا۔ چلیے اب اس پاداش میں تصویر لگانے کا درست طریقہ سکھائیے۔