نتائج تلاش

  1. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    حسین درد کو، دل کو، دعا کو کہتے ہیں حسین اصل میں دینِ خدا کو کہتے ہیں حسین حوصلۂ انقلاب دیتا ہے حسین شمع نہیں آفتاب دیتا ہے حسین لشکرِ باطل کا غم نہیں کرتا حسین عزم ہے ماتھے کو خم نہیں کرتا حسین سلسلۂ جاوداں ہے رحمت کا حسین نقطۂ معراج ہے رسالت کا بروزِ حشر نشاطِ دوام بخشے گا حسین درشنِؔ تشنہ کو...
  2. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    موقوف کچھ نہیں ہے انیسؔ و دبیرؔ پر راہیؔ بھی کہہ رہا ہے ترا مرثیہ حسین میں حق پرست مبصر ہوں اس لیے شبیر تمہیں ہی فاتحِ عالم قرار دیتا ہوں کاش پھر پیغامِ حق لے کر یہاں آئیں حسین زندگی کو اک نیا پیغام دے جائیں حسین رگھبیر سرن دواکر المعروف راہیؔ امروہوی
  3. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    لوحِ جہاں پہ نقش ہے عظمت حسین کی حق کو شرف ملا ہے بدولت حسین کی ہوئی ہے تازہ دل میں رسولِ خدا کی یاد کہتے تھے لوگ دیکھ کے صورت حسین کی تھا اعتقاد میرے بزرگوں کو بھی ادیبؔ میراث میں ملی ہے محبت حسینؓ کی گرسرن لال ادیبؔ لکھنوی
  4. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    اعظمؔ جلال آبادی اے کربلا ہے تیری زمین رشکِ کیمیا تانبے کو خاک سے ہم زر بنائیں گے اعظمؔ تُو اپنے شوق کو بے فائدہ نہ جان فردوس میں یہ شعر تیرا گھر بنائیں گے
  5. سیما علی

    حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

    حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں ہم نے ایک مرتبہ جناب رسول اللہ ﷺسے کہا کہ یہ رسول اللہ ﷺ جب ہم آپ کو دیکھتے ہیں تو ہمارے دلوں میں رقت طاری ہوجاتی ہے اور ہم اللہ والے بن جاتے ہیں لیکن جب آپ کے پاس سے چلے جاتے ہیں تو وہ حالت نہیں رہتی عورتوں بچوں میں پھنس جاتے ہیں گھر بار کے دھندوں میں لگ جاتے ہیں آپ ﷺ...
  6. سیما علی

    آج کی آیت

    ﴿۞ وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ﴾ [ آل عمران: 133] اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے اور جو (خدا سے) ڈرنے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے
  7. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    امام حسین علیہ السلام نمائندہ حق ہیں موسی و فرعون و شبیر و یزید این دو قوت از حیات آید پدید موسی و فرعون اور شبیر و یزید؛ یہ دونوں قوتیں حیات ہی کا اظہار ہیں۔
  8. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    کائنات میں حسین علیہ السلام جیسا اور کوئی نہیں قافلۂ حجاز میں ایک حسین علیہ السلام بھی نہیں گرچہ ہے تاب دار ابھی گیسوئے دجلہ و فرات
  9. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    امام حسین علیہ السلام کا گھر کائنات کا رہنما ہے قوت دین مبین فرمودہ اش کائنات آئین پذیر از دودہ اش حضور اکرم (ﷺ) نے انہیں دین مبین کی قوّت فرمایا ہے؛ ان کے خاندان سے کائنات کو قانون ملا ہے۔ (اسرارِخودی)
  10. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    امام حسین علیہ السلام کا مقام فقرہے فقر عریاں گرمی بدر و حنین فقر عریاں بانگ تکبیر حسین فقر عریاں غزوات بدر و حنین کی گرمی ہے؛ فقر عریاں حضرت حسین ( علیہ السلام ) کی تکبیر کی آواز ہے۔ (پس چہ بائد کرد)
  11. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    امام حسین علیہ السلام کا اصولی مؤقف امام حسین علیہ السلام کا اصولی مؤقف ہی آپ علیہ السلام کے مقام کا آئینہ دار ہے، اس کی قبولیت دنیا میں ہوئی۔ تا نشیند آتش پیکار و کین پشت پا زد بر سر تاج و نگین انہوں نے حکومت کو ٹھکرا دیا تاکہ امت مسلمہ کے اندر سے خانہ جنگی اور دشمنی کی آگ ختم ہو جائے۔...
  12. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    حسین علیہ السلام امت کی وحدت کے محافظ ہیں آن یکی شمع شبستان حرم حافظ جمعیت خیرالامم آپ (سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا ) سیدنا حسین ( علیہ السلام ) کی والدہ تھیں جو شبستانِ حرم کی شمع تھے، اور جنہوں نے خیر الامم (امت مسلمہ) کے اتحاد کی حفاظت فرمائی۔ (رموزِ بے خودی)
  13. سیما علی

    امام حسین علیہ السلام کی یا د میں گریہ امامِ حسین علیہ السلام کا یہ مقام ہے کہ ان کی یا د میں...

    امام حسین علیہ السلام کی یا د میں گریہ امامِ حسین علیہ السلام کا یہ مقام ہے کہ ان کی یا د میں اشک بہائے جائیں اور جو رونا حرام سمجھتے ہیں وہ سن لیں: اے صبا اے پیک دور افتادگان اشک ما بر خاک پاک او رسان اے صبا! اے دور بسنے والوں کی پیغام رساں؛ ان کی خاک پاک پر ہمارے آنسوؤں کا تحفہ پہنچا دے۔...
  14. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    حسین علیہ السلام مثلِ قرآن درمیان امت ان کیواں جناب ہمچو حرف قل ہو اللہ در کتاب یہ بلند مرتبت شخصیت امت کے درمیان یوں ہے جیسے قرآن پاک میں سورۃ الاخلاص۔ (رموزِ بے خودی)
  15. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    راکبِ دوشِ رسول ﷺ بہر آن شہزادۂ خیر الملل دوش ختم المرسلین نعم الجمل بہترین امت (امتِ مسلمہ) کے اس شہزادے (حسین علیہ السلام )کے لیے حضور (ﷺ) ختم المرسلین کا دوش مبارک سواری تھی، اور کیا اچھی سواری تھی۔ (رموزِ بے خودی)
  16. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    آن امامِ عاشقان پور بتول سرو آزادے ز بستانِ رسول وہ عاشقوں کے امام سیدہ فاطمہ ( سلام اللہ علیہا ) کے فرزند اور حضور اکرم (ﷺ) کے باغ کے سرو آزاد تھے۔ سرخ رو عشق غیور از خون او شوخی این مصرع از مضمون او عشقِ غیّور ان کے خون سے سرخرو ہوا؛ مصرعۂ عشق کی شوخی اسی مضمون (واقعۂ کربلا) سے ہے۔ علامہ...
  17. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    مومن از عشق است و عشق از مومنست عشق را ناممکن ما ممکن است مومن اللہ تعالیٰ کے عشق سے قائم ہے اور عشق کا وجود مومن سے ہے؛ وہ چیزیں جو ہمارے لیے ناممکن ہیں وہ عشق کے نزدیک ممکن ہیں۔ علامہ محمد اقبالؒ
  18. سیما علی

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    اثر وارثی حسین تم کو شہادت سلام کہتی ہے شہادتوں کی حقیقت سلام کہتی ہے تمہیں تجلّیِ وحدت سلام کہتی ہے تمہارے رب کی جلالت سلام کہتی ہے وقارِ کبریا تم پر صلوۃ بھیجے ہے تمہیں تو شانِ رسالت سلام کہتی ہے
  19. سیما علی

    بکھرے موتی

  20. سیما علی

    بکھرے موتی

    قال الامام الحسین علیہ السلام : ” ان اجود الناس من اعطی من لا یرجوہ “ ترجمہ: حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں: ” سب سے بڑا سخی وہ انسان ھے جو کسی ایسے کو عطا کرے جس سے کسی قسم کی توقع نہ ھو “
Top