وعلیکم السلام!
ہائیں تو تم غائب ہی کب ہوئیں تھیں جو واپسی تصور ہو۔:)
لیپی کی مبارک باد!! :):)
اتنی زبردست خبر اور وہ بھی ایک ماہ بعد بتائی جا رہی ہے۔ :)
بہت بہت مبارک باد۔ اللہ تعالیٰ مزید ترقی دے۔ :):)
دعا ہے کہ اس جمعہ کو دیا جانے والا نوبل امن انعام ملالہ یوسفزئی کو ملے۔ جو اس کی کافی حقدار ہیں۔ بلاشبہ یہ ان کے مخالف طالبان اور طالبان اپالوجسٹ کے منہ پر طماچے سے کم نہ ہوگا۔
نہ جانے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو کس افلاطون نے مشورہ دیا ہے کہ انٹرنیٹ پر پاکستانیوں سے پنجابی زبانی میں رسائی حاصل کی جائے۔
ادھر اردو میں نیٹ پڑھنے والے مشکل سے ملتے ہیں اور کہاں پنجابی۔
بھئی کس عمر کے بچوں تک کی بات ہو رہی ہے ؟ کتنا عرصہ ہوسٹل میں ٹھہرانے کی بات ہے ؟
معلوم ہوتا ہے کہ یہاں تمام موضوع کومحض ایک مختصر پہلو سے دیکھا جا رہا ہے۔
اگر تو معاملہ کالج کے طلبہ کا ہے ، تو ہاسٹل میں ٹھہرنا انتہائی احسن ہے۔ تعلیمی ادارے کی قربت میں ، دوسرے ساتھی طلبہ کے ساتھ جو علمی اور...