سرد جنگ کا ایک شاخسانہ ایک یہ بھی تھا کہ مسلمانوں کو "دامے، درمے، سخنے" ، یہ یقین دلادیا گیا کہ کمیونزم اپنے ملحد نظریات کے باعث اسلام کا دشمن ہے اور سرمایہ داری عینِ اسلام ہے۔
یومِ مئی اور فیض احمد فیض کی شاعری کی مخالفت اسی دور کی یادگار ہے۔
سب سے پہلے تو اردو محفل میں دھماکے دار واپسی پر مبارک باد قبول فرمایئے۔
اور اس کے بعد منتظمین سے کہہ کر اپنی پرانی آئی ڈی ہی بحال کروالیجیے ورنہ زیک اور فلک شیر بھائی تو آپ کی چھیڑخانیوں کے باوجود نہیں پہچانے! مزہ نہیں آرہا۔