کثرت سے وحدت کی طرف۔
علامہ اقبالؒ نے ’’رموز بے خودی‘‘ کے آخر میں سورۃ اخلاص کے مطالب کے ذریعہ اپنی اس مثنوی کا خلاصہ پیش کیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں۔
میں نے ایک رات سیّدنا صدیق ا کبرؓ کو خواب میں دیکھا اور انکے راستے کی خاک سے پھول چنے۔ یعنی انکے ارشادات سے بہرہ اندوز ہوا۔ سیّدنا صدیقؓ ہمارے طور سینا...