خود تجربہ نہیں کیا انٹرنیٹ پر ہی دیکھی تھی ریسپی پر اس میں خود تبدیلی بھی کی ہے ۔۔۔ یہ میرے اندر صلاحیت ہے کہ ذہن میں ہی مختلف ذائقے اور انکے combinations بنا کر کیسا ذائقہ بنے گا سمجھ آجاتا ہے مجھے۔۔۔ جیسے پینٹر کوئی تصویر کینویس پر بنانے سے پہلے اپنے ذہن میں اسے تخلیق کرلیتا ہے بالکل اسی طرح...
خشک کھوپرے سے کھانسی آتی ہے ۔۔۔ یہی فرق ہوتا ہے گھر کی بنائی ہوئی چیز اور بازار کی چیز میں ۔۔۔ یہ تو بہت ہی نرم نرم ہونگے پہلے دن کہ منہ میں ڈالنے سے گھل جائیں۔۔۔ اگر کھوپرا فریش ہوگا تو بہت اچھے بنیں گے اور مجھے کھوپرا بالکل فریش مل گیا تھا ۔۔۔ فریج میں رکھنے کے بعد نرم رہیں گے اور فرم بھی...
کیونکہ آپکا، عائشہ اور نایاب انکل کا پیغام ٹیگ والے پوسٹ سے پہلے ہی آگیا تھا تو میں نے 3 ٹیگ بچا لئے:heehee:
اور آپ بھابھی کو بنا کر کھلائیں تو ہی بات بنے یہ نہیں کہ بھابھی کے کاموں میں اضافہ:cautious:
کھوپرے کے لڈو۔۔۔
اجزاء:
4 کپ۔۔۔۔فریش پسا ہوا کھوپرا۔
آدھاکپ ۔۔۔چینی
50 گرام۔۔۔بغیرنمک کا مکھن۔
1 یا 2 عدد۔۔۔الائچی
2 کپ--- دودھ ۔۔
سجاوٹ کے لئے کھوپرا اورکلرفل ڈوٹز۔۔۔
ترکیب:
پہلے مکھن ڈالیں اسے ہلکا سا گرم کر کے الائچی پھرکھوپرہ ڈال کر اتنا پکائیں کہ کھوپرا پیلا نہ ہوجائے سفید ہی رہے پھر دودھ...