ذرا ہماری بھی سنو!
ہم بچپن میں سنا کرتے تھے کہ "خمیس دی جھڑی، اٹھ ڈینہواراں کھڑی"
یعنی جو جمعرات والے دن بارش آتی ہے وہ اگلے جمعرات کو ہی جا کر ختم ہوتی ہے 😊
پاکستان میں رہتے ہوئے مکار بھکاریوں پر غصہ آتا ہے لیکن ملک سے باہر کسی پاکستانی کو اس حال میں دیکھیں تو یقین کریں غصے کے ساتھ ساتھ شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔
میکوں لگدا ہا جو میں افلاک تے ودا رہیاں
جتنا عرصہ امڑی تیڈی ڈھاک تے ودا رہیاں
اے میری ماں! مجھے لگتا تھا کہ میں آسمانوں پر ہوں، جب تک تو مجھے "ڈھاک" پر اٹھائے اٹھائے پھرتی رہی۔
نیچے دی گئی تصویر میں ایک عورت اپنے بچے کو "ڈھاک" پر اٹھائے ہوئے۔
میں نے تو "اگر" سے بات کی تھی۔ اگر والی باتیں محض مفروضوں کے لیے ہوتی ہیں۔ ویسے بھی اگر عاطف بھائی نے کانٹے دار مقابلہ کیا تو ان کا بنتا بھی تھا۔ اور عبدالصمد بھائی 600 مراسلوں کے ساتھ۔۔۔۔۔ 😊