کہنے کو تو ابن سعید محفل میں ہم سے جونئیر ہیں۔ اور بخدا ہمیں ایک عرصے تک یہ زعم بھی رہا کہ عمر میں بھی ہم سے جونئیر ہیں۔ جب پہلی پہلی بار محفل پر آئے تو ہم نے دل ہی دل میں بزرگانہ انداز اختیار کرنے کی پریکٹس شروع کر دی کہ چلو نواں بچہ ہے ذرا انگلی پکڑ کر محفل پر گھمائیں پھرائیں گے۔ کسی بہانے سے...