نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    میری خطاطی

    یسا کہ دستور ہے مبتدی فنکار اول اول اساتذہ کے فن کی نقل کرکے مشق کیا کرتے ہیں مجھے بھی اکثر آرٹ کی تحریک دوسرے ٓرٹسٹوں کے فن پارے دیکھ کر ملتی ہے ۔ چنانچہ میری کئی پین ڈرائنگز کسی کی آئل پینٹنگ یا فوٹو گراف وغیرہ سے ماخوذ ہیں۔ الحمد للہ رب العالمین کی یہ نستعلیق کمپوزیشن مشہور...
  2. ظہیراحمدظہیر

    میری خطاطی

    :):):)احبابِ کرام ! اس لڑی میں اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے کچھ ’’فن پارے ‘‘ پیش کرنے کا ارادہ ہے ۔ میں کوئی باقاعدہ خطاط یا مصور نہیں ۔ خطاطی اورمصوری میراایک مشغلہ ہے ہ جس کا شوق مجھے ابتدائی عمر سے رہا لیکن بدقسمتی سے کبھی باقاعدہ سیکھنے کا موقع نہیں مل سکا ۔ ساٹھ کی دہائی کا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    پینسل سے پکسل تک

    ایک ردی کاغذ کی پشت پر بال پوائنٹ سے بنایا ہوا ایک تجریدی اسکیچ
  4. ظہیراحمدظہیر

    پینسل سے پکسل تک

    دو نئی گرافکس کا اس لڑی میں اضافہ کررہا ہوں ۔ یہ سنجیدہ آرٹ نہیں بلکہ کچھ قلم برداشتہ لکیروں کو فوٹو شاپ کی مدد سے آرٹ میں تبدیل کرنے کا ایڈونچر ہے ۔ لہو گرم رکھنےکا ہے اک بہانہ
  5. ظہیراحمدظہیر

    برگد جیسے لوگوں کے نام

    بہت شکریہ جاسمن ! اللہ سلامت رکھے! بہت قرض ہے ہم لوگوں پر ’’سایہ دار درختوں‘‘ کا ۔ ان کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تو کم از کم ان کے احسانات کا اعتراف تو کر ہی سکتے ہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    قطبی رات ۔ ایک نظم

    بہت شکریہ فہد! نظم آپ کو پسند آئی تو مجھے بہت خوشی ہوئی ! اللہ آپ کا ترقیاں عطا فرمائے ! ناروے اور فن لینڈ کے شمالی علاقے قطب شمالی سے بہت قریب ہیں اور وہاں سرما میں چار پانچ مہینے تک تقریباً رات ہوتی ہے اور گرما میں بیحد طویل دن ہوتے ہیں ۔ سائنسی جزئیات اور تفصیلات سے قطع نظر یہ بات پوری دنیا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    قطبی رات ۔ ایک نظم

    بہت شکریہ نمرہ صاحبہ! میرا بھی یہی خیال تھا کہ یہاں مفاعیلن کے بجائے مفاعلن کا زحاف استعمال کرنے سے روانی متاثر نہیں ہورہی ۔ میڈیسن کا دورہ کن دنوں کیا تھا آپ نے؟ میڈیسن تو وسکانسن کے بالکل جنوبی حصے میں ہے اورموسم نسبتاًبہتر ہوتا ہے وہاں ۔ اتفاق دیکھئے کہ پہلے میں نے اپنی ایک فیلوشپ یو ڈبلیو...
  8. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    اب رات بہت ہوگئی ہے ۔ ڈیڑھ بج رہا ہے ۔ پھر گفتگو رہے گی ۔ ان شاء اللہ ۔ شب بخیر !
  9. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    جگ جگ جیو عبداللہ ! مالک تمہارے دل کو دولتِ صدق و خلوص سے مالا مال رکھے ۔ اور غنائے عثمان عطا فرمائے ۔ بہت بہت بہت بہت شکریہ ۔ گڑ کی خواہش اب اتنی بھی شدید نہیں کہ آپ کو اتنی زحمت دوں ۔ ان شاء اللہ عنقریب پاکستان آنا ہوا تو یہ شوق بھی پورا ہوجائے گا ۔ اللہ آ پکو خوش رکھے اور آپ کے رزق میں برکت...
  10. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    میں اپنی صرف و نحو کی تمام معلومات صرف کرنے کے باوجود اس جملے سے جوہرِ مقصود یعنی گڑ کشید نہیں کرسکا ۔ ’’بھائی گڑ پسند ہو تو بندہ حاضر ہے ۔‘‘ تابش بھائی یا برادرم عبید انصاری براہِ مہربانی اس جملے کی تحلیل صرفی و نحوی فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    یہاں میکسیکو سے بنی ہوئی گڑ نما کوئی چیز ملتی ہے ۔ شکل دیکھنے کے بعد خریدنے کو دل نہیں کرتا اس لئے کبھی چکھا نہیں ۔ کہاں وہ ہاتھ سے بنائے ہوئے ہمارے دیسی گڑ کےڈلے اور ان میں میوہ جات کی مہک اور کہاں یہ سڈول سا ٹھوس شکر کا قلفی نما میکسیکن کون۔ شگاگو وغیرہ کی طرف بعض انڈین اسٹوروں پر بھارت...
  12. ظہیراحمدظہیر

    حسن بھائی السلام علیکم ۔ عرصہ ہوا آپ سے بات ہوئے ۔ امید ہے بفضلِ خداسب خیریت ہوگی ۔ کیا آجکل...

    حسن بھائی السلام علیکم ۔ عرصہ ہوا آپ سے بات ہوئے ۔ امید ہے بفضلِ خداسب خیریت ہوگی ۔ کیا آجکل شجر کاری کی کسی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔ :-)
  13. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    تابش بھائی گڑ کھائے زمانہ ہوگیا ۔ بس نام دیکھ کر دل للچاگیا تھا ۔ اب آپ نے نہیں دینا ہے تو ٹھیک ہے ہم چقندر پر ہی گزارا کرلیں گے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    لگ رہا ہے کہ آپ کو پسند نہیں آیا ۔ اجازت دے کر پھنس گئے ہیں ۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر معان نہیں کہیں گے قلم کا سانس ہی پھلالیں گے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    کیا ہمیں یہاں دخل در ماکولات کی اجازت ہے ؟! :)
  16. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    ہا ہا ہا ہا !! یہ ہوئی نہ بات ! :):):) جیتے رہو عبداللہ ! اس داد میں آپ کی محبت اور خلوص کی خوشبو شامل ہے ۔ پھیکی نہیں ہے ! اللہ تمہیں کمال ِ بے زوال عطا فرمائے !
  17. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    بہت بہت شکریہ معان بھائی! اللہ آپ کو خوش رکھے!
  18. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    تو آج سے آپ کا نِک نیم ’’معان‘‘ ہوگیا ۔ م ع ا ن : معان معان ویسے مشرق وسطیٰ کے ایک شہر کا نام ہے ۔ اچھا شہر ہے ۔ معان بھائی زندہ باد! :):):)
Top