سویلین سُپریمیسی کے لئے آواز بلند کرنے سے کہیں بہتر تھا کہ یہ لوگ عوامی خدمت کرتے ۔ عوام کے دلوں میں گھر کرتے۔ اختیارات کے ارتکاز کے بجائے اداروں کو مضبوط کرتے۔ جو بات کوئی شخص اپنے عمل سے ثابت نہیں کر سکتا اُس کی زبان کا کیا بھروسہ کیا جائے۔ بہر کیف آئے تو یہ بھی ڈکٹیٹر کے سہارے ہی تھے نا۔