آخری وقت ہے آخری سانس ہے زندگی کی ہے شام آخری آخری
شکیل بدایونی
آخری وقت ہے آخری سانس ہے زندگی کی ہے شام آخری آخری
سنگ دل آ بھی جا اب خدا کے لیے لب پہ ہے تیرا نام آخری آخری
کچھ تو آسان ہوگا عدم کا سفر ان سے کہنا تمہیں ڈھونڈھتی ہے نظر
نامہ بر تو خدارا نہ اب دیر کر دے دے ان کو پیام آخری آخری...