نتائج تلاش

  1. دوست

    ایم ایس ورڈ میں عربی رسم الخط کا مسئلہ

    روحانی بابا کو اگر پاک اردو انسٹالر کی ضرورت پڑی تو صد ہا حیرت ہو گی :D عرصہ دراز سے اردو محفل کے رکن ہیں اور یونیکوڈ اردو لکھتے ہیں۔
  2. دوست

    ایم ایس ورڈ میں عربی رسم الخط کا مسئلہ

    القلم کا ایک قرآنی نسخ بھی موجود ہے میرے خیال میں۔
  3. دوست

    برقعہ اوینجر (کارٹون)

    جماعت والوں کے پروپیگنڈہ بلاگ والوں کی منطق سب سے وکھری ہوتی ہے۔ یہ فلم بس ٹھیک ہی ہے۔ ہیروئن کا دوڑنے کا ایکشن چینی فلموں سے چرایا ہوا لگتا ہے، ان کے ہیرو ایسے دوڑتے ہیں۔ اور بولتے ہوئے ہونٹوں کی حرکات ڈبنگ سے میچ نہیں ہوتیں، جس سے غیر فطری احساس ہوتا ہے۔ کہانی بھی ٹھیک ہی ہے۔ کنسرٹ والا لُچ نہ...
  4. دوست

    ساتویں سالگرہ لائبریری اسٹور اجراء

    واہ جی واہ۔ میرا نام بھی ہے۔
  5. دوست

    ایرانی فون کمپنی کی اشتہاری مہم میں حضرت عمر کی شان میں گستاخی

    :applause: ایک فون کمپنی کی غفلت اور غلطی سے شروع ہونے والی بات شیعہ سنی اختلافات، فرقہ وارانہ فسادات سے ہوتی ہوئی توہین کے قوانین اور جنگِ جمل تک جا پہنچی۔ اب دونوں طرف سے روایات کا مقابلہ ہو گا کہ کونسا صفین اور جمل میں حق پر تھا۔ علی رضی اللہ عنہ کی خلافت و امامت، شیعہ کے رفض اور یہودی ابنِ...
  6. دوست

    ایرانی فون کمپنی کی اشتہاری مہم میں حضرت عمر کی شان میں گستاخی

    داد تو آپ نے وصول کر لی اور بحث برائے بحث بھی کر رہے ہیں۔ جب دھاگے کا موضوع ہی توہین ہے تو پھر اسی پر بات ہو گی اور کیا یہاں سوتر منڈی کا بھاؤ پوچھا جائے گا۔
  7. دوست

    ایرانی فون کمپنی کی اشتہاری مہم میں حضرت عمر کی شان میں گستاخی

    سوال در سوال، بحث برائے بحث۔ بات کو پسِ پُشت ڈالنے اور کلیپ لینے کی بڑی پرانی تکنیک ہے۔
  8. دوست

    انڈرائڈ فون میں نستعلیق سپورٹ

    میں نے بھی ایسے ہی انسٹال کیا تھا فونٹ، نیکسس 7 پر لیکن فائر فاکس نے نہیں اٹھایا۔ اگر نفیس نستعلیق بطور ویب فانٹ موجود ہے تو بھی نظر آ جاتا ہے۔ لیکن براؤزر کے باہر نستعلیق ابھی نہیں ہے۔
  9. دوست

    ایرانی فون کمپنی کی اشتہاری مہم میں حضرت عمر کی شان میں گستاخی

    مجھے اگر کوئی دستاویزی ثبوت مہیا کر سکیں (کہ توہینِ رسالت ﷺ کے قانون کے بعد لوگوں کی جانیں بچی ہیں) تو میرے پاس ایک دلیل آ جائے جو میں نام نہاد این جی اوز کے منہ پر مار سکوں کہ نہیں تم بکواس کرتے ہو مسلمان اپنے نبی ﷺ کی توہین کے نام پر جھوٹا الزام نہیں لگاتے۔
  10. دوست

    تاسف ڈاکٹر فرمان فتح پوری بھی ہم میں نہ رہے

    اللہ کریم مغفرت کرے۔ دو برس قبل اردو املاء پر کچھ تحقیق کرتے ہوئے ان کا حوالہ نظر سے گزرا تھا۔ اردو ایک قابلِ قدر شخصیت اور عالم سے محروم ہو گئی۔
  11. دوست

    مبارکباد لے کے آیا ہے عید کا پیغام

    بڑی مہربانی جناب۔ آپ کو اور سب اہل محفل کو عید مبارک۔ اللہ ہم سب پر اپنی رحمت اور کرم رکھے۔
  12. دوست

    اردو کے لیے OCR

    فی الحال کسی بھی جگہ اردو او سی آر دستیاب نہیں ہے۔ یہ انگریزی کے لیے ہے۔
  13. دوست

    اردو کے لیے OCR

    ایبے فائن ریڈر استعمال کریں۔
  14. دوست

    سوشل میڈیااور کاپی رائٹس۔۔۔عبدالرزاق قادری

    میرا مشورہ ہے کہ تمام تحاریر، یا کم از کم ملتی جلتی تحاریر کو ای بک کی شکل میں شائع کریں۔ آپ کی تصانیف بھی بن جائیں گی اور ایک ٹھوس حوالہ بھی مل جائے گا۔
  15. دوست

    جویریہ بٹیا المعروف جیہ کو اردو محفل میں عرصہ بعد واپسی پر خوش آمدید

    یہ قطعاً معلوم نہیں تھا۔ انتہائی دکھ ہوا سن کر۔ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ مرنا تو سب نے ہے لیکن جوان موت، اور اچانک موت کا صدمہ بہت گہرا ہوتا ہے۔ میرا چھوٹا بھائی پچھلے برس چل بسا، پچھلے سال اسی مہینے۔ اردو کی ایک بلاگر عنیقہ ناز کچھ ماہ پہلے کراچی میں انتقال کر گئیں۔ چلتے پھرتے...
  16. دوست

    بلیک بیری اور اینڈرائڈ سسٹم میں اردو سپورٹ؟

    اینڈرائیڈ پر مکمل اردو سپورٹ موجود ہے۔ آج کل ٹیبلٹ تو جدید ورژن 4 پر ہی آ رہے ہیں۔ اس میں فونٹ بھی انسٹال ہو سکتے ہیں، طےشدہ بھی برے نہیں۔ اور اردو کی بورڈ بھی نصب ہو سکتا ہے۔ مثلاً گو کی بورڈ ہے، ملٹی لنگ کی بورڈ ہے، 'سوئفٹ کی' کی بورڈ ہے۔ بلیک بیری میں بھی ہونا چاہیئے لیکن یہ کم مقبول ہے اس...
  17. دوست

    احادیث کی کتابیں یونی کوڈ میں حاضر ہیں۔

    پی ڈی ایف اردو کے حوالے سے اکثر دغا دے جاتا ہے۔ اس لیے ورڈ یا سادہ ٹیکسٹ فائل میں متن کی تقسیم بہتر معلوم ہوتی ہے۔ جب صرف متن اور عبارت درکار ہو، ورنہ پڑھنے کے لیے تو پی ڈی ایف ٹھیک ہے۔
  18. دوست

    جویریہ بٹیا المعروف جیہ کو اردو محفل میں عرصہ بعد واپسی پر خوش آمدید

    خوش آمدید۔۔۔پرانی محفل کی نشانیوں میں ایک آپ بھی ہیں۔ آتی جاتی رہا کیجیے۔
  19. دوست

    تعلیم اب اردو میں۔۔۔۔دیر آید درست آید

    مزے کی بات ہے کہ ہمارے اساتذہ ہمارے ساتھ پنجابی ہی بولتے تھے۔ اب جیسے جیسے پنجابی سماج "مہذب" ہو رہا ہے اور اردو کی جانب منتقل ہو رہا ہے تو نئے استاد اب اردو بولتے ہیں۔
Top