نتائج تلاش

  1. سیدہ شگفتہ

    درود بر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 46

    اللھم صل علی محمد و آل محمد
  2. سیدہ شگفتہ

    درود بر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 46

    اللھم صل علی محمد و آل محمد
  3. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    اے صبا نوکِ قلم سے اب ٹپکتا ہے لہو اس شہادت سے ہوا دینِ محمد سرخرو رمزِ قدرت میں نہیں ہے کوئی جائے گفتگو لفظ کہتے ہم پر کیا ستم کرتا ہے تو امتحاں مقصود تھا اک مردِ حق آگاہ کا ہے حسینی نام، جب تک نام ہے اللہ کا
  4. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    تم کو کیا معلوم، کیا ہے اس شہادت کا مقام آسمانوں سے فرشتے بھیجتے ہیں خود سلام قدرت خالق نے اتنا کر دیا ہے اہتمام تا ابد بزمِ عزا ہو گی بہ عزّ و احتشام لوگ دیکھیں گے میرے الفاظ کی تاثیر کو تا قیامت روئے گی دنیا میرے شبیر کو
  5. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    بازؤں پر ریسماں کے نقش بھی پاؤ گی تم بھائی کا سر جائے گا جس جا، وہاں جاؤ گی تم عابدِ بیمار کی غربت میں کام آؤ گی تم روحِ بنتِ مصطفٰی کو پاس ہی پاؤ گی تم رُخ مقامِ صبر سے بیٹی کبھی پھرنے نہ پائے حَشر آ جائے گا آنسو آنکھ سے گرنے نہ پائے
  6. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    اِک صدائے غَیب آئی جانِ مادر ہوشیار امتِ احمد پہ بیٹے کر دئیے میں نے نثار فطرتاً ہونا ہے تم کو بھائی کا ماتم گُسار امتحانِ صبر بھی دینے ہیں تم کو بے شمار خون تو دیکھا ہے، شعلوں میں بھی گھرنا ہے تمہیں سر برہنہ شام کی گلیوں میں پھرنا ہے تمہیں
  7. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    زینبِ محزوں نے دیکھا بابِ خیمہ سے یہ حال جانبِ سدھارا فاطمہ زہراء کا لال صبر اس عالم میں کرنا ضبطِ غم کا تھا کمال لا سکے گا کیا زمانہ بنتِ زہراء کی مثال بھائی، بیٹے ، اقربا، حق پر پر فدا ہوتے ہوئے تن سے سر شبیر کا دیکھا جدا ہوتے ہوئے
  8. سیدہ شگفتہ

    سربسجدہ ہو گئے جب خاک مقتل پر امام۔ آ گئی چاروںطرف سےپھرسمٹ کرفوج شام۔ بڑھ کےآیاشمراپنی تیغ...

    سربسجدہ ہو گئے جب خاک مقتل پر امام۔ آ گئی چاروںطرف سےپھرسمٹ کرفوج شام۔ بڑھ کےآیاشمراپنی تیغ کرکےبےنیام۔ اک پیاسے سے لیا بدر و اُحد کا انتقام
  9. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    سَر بہ سجدہ ہو گئے جب خاکِ مقتل پر امام آ گئی چاروں طرف سے پھر سمٹ کر فوجِ شام بڑھ کے آیا شمر اپنی تیغ کر کے بے نیام اک پیاسے سے لیا بدر و اُحد کا انتقام ہر نفس پر دھار گو مڑتی رہی شمشیر کی لے گیا سجدے سے گردن کاٹ کر شبیر کی
  10. سیدہ شگفتہ

    تھا اُدھر کوفے کا لشکر کثرتِ تعداد تھی--- اِس طرف حق تھا رسول اللہ کی اولاد تھی

    تھا اُدھر کوفے کا لشکر کثرتِ تعداد تھی--- اِس طرف حق تھا رسول اللہ کی اولاد تھی
  11. سیدہ شگفتہ

    عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دے دی

    اچھی بات ہے اگر (واقعی؟) ایسا ہوا تھا۔ تاہم نواز شریف سے بحیثیت سربراہِ مملکت اور بالخصوص عوام کی فلاح و بہبود کے ذیل میں جس سمجھداری کی توقع کی جا سکتی ہے افسوس کہ وہ دکھائی نہیں دیتی۔ (معذرت کہ تبصرہ موضوع سے ہٹ کر ہے۔)
  12. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    اب سرِ تسلیم تیرے سامنے ہوتا ہے خَم رکھ لیا حسبِ ضرورت دینِ احمد کا بھرم جان تیرے واسطے جائے نہیں ہے کوئی غَم بس یہ کافی ہے کہ راضی ہوں شہنشاہِ اُمم اور جا سکتا تھا میں اَب کس کا دامن تھامنے آخری سجدہ ادا کرتا ہوں تیرے سامنے
  13. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    اپنے جد کا ایک اک ارشاد لایا ہوں بجا وعدہ طفلی کو اس پیری میں پورا کر دیا بھائی بھی بچھڑے، جواں فرزند بھی رخصت ہوا ایک ششماہہ تھا وہ بھی تیر کھا کر سو گیا سب ہوئے پورے تقاضے جتنے تھے ایمان کے خون سے لکھا ہے ایک اک لفظ کو قرآن کے
  14. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    پُشتِ مَرکب سے اُتر آئے شہِ عالی وقار دشمنوں کا بھی نہ دیکھا جا سکا خود حالِ زار جذبہ رحمت کا ورثہ آ گیا بر رُوئے کار سَر جُھکا کر، خاک پر، کہنے لگے پروردگار تا دمِ آخر حفاظت کی ترے آئین کی جتنی ممکن تھی وہ خدمت کر لی میں نے دین کی
  15. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    عین اُس ہنگام اٹھا ایک شورِ الاماں رحم فرما اے علی کے لال، ہم جائیں کہاں تو نے لکھ دی ہے لہو سے فتحِ حق کی داستاں اے پیاسے خون کا دریا ہے قدموں میں رواں سُن کے یہ فریاد شمشیر ہلالی رُک گئی رحم سا آنے لگا شانِ جلالی رُک گئی
  16. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    تیغ اور رہوار کے اوصاف کیا لکھے قلم اتنی تیزی ہے تخیل میں نہ اس میں اتنا دم کون گِن سکتا تھا اس کاٹ اور اس کے قدم دو فرشتے موت کے اِک کام کرتے تھے بہم اک ذرا سی جنگ کی تھی سیّدِ ابرار نے ایک کے جوہر نے مارا ایک کی رفتار نے
  17. سیدہ شگفتہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سعدیا شیرازیا، سبق مدہ کم ذات را کم ذات چوں عاقل شوَد، گلہ کند استاد را
  18. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    اس طرف نکلی تڑپ کر ابنِ حیدر کی حُسام دور سے برقِ جہندہ نے کیا جس کو سلام بھر گیا اعدا کی لاشوں سے لڑائی کا مقام اَب ٹھہرنے کی سکت تھی اور نہ یارائے قیام حملہ تیغِ حُسینی سے وہ ہلچل ہو گئی خون سے یوں تر ہوئی مٹی کہ دَلدل ہو گئی
  19. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    روتے روتے جب ذرا چونکے جوانانِ سپاہ آفتاب کعبہ کی جانب کیا روئے سیاہ کیا ٹھہر سکتی رُخِ سبطِ پیمبر پر نگاہ بند جنّت کے ہوئے دَر، کُھل گئی دوزخ کی راہ فوج تھی موجود، دَستوں کے پَرے لگنے لگے آتش دوزخ کے شعلے بھی ہَرے لگنے لگے
  20. سیدہ شگفتہ

    ٹائپنگ مکمل لفظ از صبا اکبر آبادی

    دفعتاً سالارِ لشکر کو ذرا آیا جو ہوش! دل میں سوچا ہے خلافِ مصلحت رہنا خاموش چیخ کر بولا، سپاہِ تُند کیوں ٹھنڈا ہے جوش! کون ہے تم سا زمانے میں جَری اور سخت کوش تا کُجا سنتے رہو گے گفتگو شبیر کی ہاں روانی اب دکھاؤ جوہر شمشیر کی
Top