بہت شکریہ!
ویسے دکھ اور خوشی دونوں ہی اللہ کی طرف سے امتحان ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو ہمت و استقامت دے کہ اُس کی رضا میں راضی رہیں۔
ہمیں یہ شعر یونہی یاد آ گیا تھا اور اس کا کوئی حالیہ پس منظر نہیں ہے۔ بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے المیہ شاعری زیادہ مرغوب ہے۔
انہیں بہت مبارک ہو۔
دیکھا جائے تو پوری سیریز میں نیوزی لینڈ کافی حاوی رہی پاکستانی ٹیم پر۔
اور پاکستانی کھیل میں صلاحیتیں رکھنے کے باجود اعصابی کمزوری کا شکار نظر آئے۔
باقی سب تو جیسے بھی ہیں لیکن سرفراز بھیا کو نہ جانے کیوں اتنی عجلت درپیش ہوتی ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ کے لئے بیٹنگ صورتحال کے حساب سے کی جاتی ہے لیکن یہ اپنے ہی حساب سے چلتے ہیں۔
واہ !
یعنی آپ کی فیس بک روزانہ خوراک مانگتی ہے ۔:)
اور اس سے آج ہمیں یہ احساس بھی ہوا کہ ہماری فیس بک کو اکثر فاقوں اور کبھی کبھی اپھارے کا سامنا ہوتا ہوگا۔ :):D
یعنی ایسے ہوتے ہیں زبان کے دھنی ! :D:p
کیا اچھا زمانہ تھا کہ جب صرف خواتین کو یہ نصیحت کی جاتی تھی کہ "دیکھو! کھڑی جا رہی ہو، اب وہاں سے آڑی ہی نکلنا۔" :):D