اکیلی ایم کیو ایم کی اپنی حرکتیں ہیں جو اس کی ذمہ دار ہیں۔
پیپلز پارٹی کو ملنے والی رعایتیں نہ کھپے سے اختلاف رکھنے کی وجہ سے ہیں اور وہ وفاق کی سیاست کرتی ہے۔
اور سب سے بڑی رعایت تو عوام دیتے ہیں ووٹ دے کر۔
عملیت پسند بات کی ہے۔
متعلقہ:
Idealism/Pragmatism dichotomy
ویسے جتنی شرائط اسلام پسندوں پر لگائی جاتی ہیں اس سے آدھی بھی دوسری جماعتوں پر ووٹروں کی طرف سے لگائی جائیں تو سبز انقلاب برپا ہو جائے۔
بالاخر اسلام آباد کا ائیرپورٹ تیار ہوگیا جو پچھلی کئی حکومتوں میں تاخیر کا شکار تھا۔
نجانے کیا اتفاق ہے کہ اس ملک میں پچھلی کئی دہائیوں سے ہر بڑا پراجیکٹ ن لیگ ہی کے دور میں مکمل ہوتا ہے تاکہ لوگ پوچھ سکیں کہ
"انہوں نے کیا کیا ہے؟"
(زاہد مغل)
شاید اس کی وجہ ایک سوچ تھی کہ ایک جماعت کی نظر میں ن لیگ زیادہ اسلام پسند تھی اور دوسری کی نظر میں تحریک انصاف زیادہ فلاحی جماعت تھی لہذا کسی ایک سے وابستہ ہونے کو ہی اپنی کامیابی سمجھ بیٹھے اور ایم ایم اے ثانوی حیثیت اختیار کر گئی۔
یہ تو ڈاکٹر عمر سیف کا کمال ہے جنہوں نے مہر نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کو بھی فنڈنگ فراہم کی اور پنجاب میں ای گوریمنٹ ، موبائل گورنمنٹ ماڈل کے تخلیق کار ہیں۔