قادیانی مسئلے پر سیکولر بیانیہ
(زاہد مغل)
لبرل سیکولر فکر چونکہ فرد کی آزادی کے عقیدے پر ایمان کی دعوت دیتی ہے لہذا اس فکر کے مطابق ریاست کو حق نہیں کہ وہ آزادی کے سواء کسی دوسرے عقیدے کی بنیاد پر یا اس کے فروغ کے لئے افراد کی زندگیوں میں تصرف کرے۔
اس فکر کے مطابق ھیومن رائیٹس وہ قانونی فریم...