عموماً تھیسس کئی ریسرچ پیپرز لکھنے کے بعد ان کا مجموعی نسخہ ہوتا ہے۔ ریسرچ پیپرز میں کئی کولیبوریٹرز ہو سکتے ہیں جبکہ تھیسس کوئی ایک شخص کمپائل کرتا ہے اور وہی اس کا مصنف قرار پاتا ہے جس کے عوض اس کو ڈگری دی جاتی ہے۔ دیگر کولیبوریٹرز کا نام تشکر نامے میں آ سکتا ہے جبکہ ایڈوائزر اور دیگر کمیٹی...