یوں ہی بیٹھے بیٹھے ذہن پندرہ بیس برس ماضی میں جھانکنے چلا گیا۔ ایک بھولی بسری یاد تازہ ہو گئی۔۔۔ بھائی ہیں، ان کی دلاری سی بٹیا رانی ہیں، گاؤں کی فضا ہے اور فرط و انبساط کھیت کر رہی ہے۔ صبح کا وقت ہے جب بھیا ناشتہ کر کے سائیکل اٹھا کر گھر سے چند کیلو میٹر دور واقع قصبے میں اسکول جانے کو تیار ہو...