سعید صاحب منجھ دھار کے غلط ہجے کررہے ہیں۔ ج کے نیچے کسرہ نہیں ہے بلکہ ن اور جھ دونوں ساکن ہیں۔
منجھ دھار بروزن مفعول درست ہوگا۔
فرہنگِ آصفیہ سے دو شعر
کس موج میں ہو بحر ذرا اپنی خبر لو
منجھ دھار میں جاتے ہو کنارے نہیں آتے
میں منجھ دھار میں ڈوبتا ہوں الٰہی
وہ دل لے کے میرا کنارے ہوئے ہیں