پانی کے بغیر تو کہیں بھی گزارا نہیں ہے۔ اولین دور میں جب انسان خانہ بدوشوں کی سی زندگی گزارتا تھا، تب سفر یا قیام کا فیصلہ پانی کی دستیابی یا عدم دستیابی کو دیکھ کر ہی ہوتا تھا۔
ویسے میڈیا کی اس قدر جانبداری سے میڈیا کی اپنی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
ہماری ریاست کے جتنے ستون ہیں، اُنہوں نے رفتہ رفتہ منصوبہ بندی کے ساتھ عوام میں اپنا اعتماد کھو دیا ہے۔ یہ سب اس لئے کیا گیا ہے کہ لوگوں کو کہیں سے اُمید کی کوئی کرن نظر نہ آئے اور ملک طوائف الملوکی کا شکار ہو جائے اور...
بس کل اتفاق سے عنایت علی خان صاحب کے بارے میں ایک تحریر پڑھ رہا تھا۔ تو اُن کی شاعری پڑھنے کا دل چاہا۔ ریختہ پر گیا تو یہ نظم نظر آئی!
واقعی! بہت اچھے شاعر تھے۔
اللہ رب العزت اُن کی مغفرت فرمائے۔ آمین
بہت شکریہ!
بلے باز
جب پڑھائی کرتے کرتے بور ہو جاتا ہوں میں
داب کر بلا بغل میں فیلڈ پر آتا ہوں میں
پھر نہیں دنیا و ما فیہا کا کچھ رہتا خیال
کھیلتا جاتا ہوں میں بس کھیلتا جاتا ہوں میں
ڈیڈ پچ ہو یا سلو بالر تو میرے عیش ہیں
فاسٹ پچ اور تیز بالر ہو تو گھبراتا ہوں میں
ان کٹر آؤٹ کٹر سے ہو کے بالکل بے نیاز...