میرے دل میں بھی بہت سے سوالات ہیں کہ آخر آج کی حکومت کیونکر ڈ لیور نہیں کر پائی۔ ان کی نااہلی اور ناکامی پر اب بھی کسی کو شک ہے ، حکومتیں عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کا ذریعہ ہوتی ہیں نہ کہ ان کی زندگیوں سے اطمینان چھیننے آتی ہیں۔ آخر کیوں گورننس کا خواب حقیقت نہ بن سکا۔ کہاں گئیں وہ انتظامی...