برس بھر پہلے کی بات ہے، ایک جامعہ کے شعبۂ ابلاغیات کی دو طالبات آئیں، سمعی وبصری آلات سے لدی پھندی۔ مقصد تھا ہم سے ’مصاحبہ‘ کرنا۔ دیگر سوالات کے ساتھ ساتھ ایک سوال یہ بھی اُٹھایا کہ ’’اچھی اُردوکیسے سیکھی جائے اور اچھی اُردو کیسے لکھی جائے؟‘‘ اس سوال کا جیسا جواب ہم سے بن پڑا ہم نے دے دیا۔...
نبیل بھائی، اردو محفل کی تجدید نو کی بات آپ نے پچھلے دنوں میں کہی تھی۔ اس بارے میں کیا پروگرام ہے آپ کا؟
اور یہ کہ بہت عرصہ ہو گیا ابن سعید بھائی محفل سے بالکل ہی غائب ہیں۔ اگر آپ سے رابطے میں ہیں تو اُنہیں کہیے کہ کبھی کبھی آ جایا کریں۔ :)
ہم نے (وقت کی کمی کے باعث) چھ صفحات پڑھنے کے بجائے صرف بچوں کی طرح تصویریں دیکھنے کی کوشش کی۔ :)
اسی بہانے عبد الرؤف بھائی کا دیدار ہو گیا۔ فیصل بھائی کی تصویر تو شاید ایک آدھ بار پہلے بھی دیکھی ہوئی ہے۔
نین بھائی! آپ کی دونوں تصویریں لاجواب ہیں۔ ماشا ء اللہ ۔ نظر اُتار لیجے گا ۔ :)
ہم نہ تو محفل میں داخلے کے وقت اتنے پپو تھے اور نہ اب بڑھاپے میں ایسے گبھرو ہیں۔ :) اس لیے ہماری طرف سے تو معذرت ہی قبول کیجے ۔ :) :) :)