نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    مصرع کا لطف تو لے لیا ہوتا۔ :)

    مصرع کا لطف تو لے لیا ہوتا۔ :)
  2. محمداحمد

    زہرِ غم، میں نے پیا، اِس کا گلہ کوئی نہیں!

    زہرِ غم، میں نے پیا، اِس کا گلہ کوئی نہیں!
  3. محمداحمد

    اپنے حصے کی شمع - تازہ واقعہ

    واہ! بہت اچھی بات کہی آپ نے۔ اللہ اس بچے پر اور اُس کے والدین پر اپنی رحمتیں برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
  4. محمداحمد

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    محفل سے چنیدہ چار اقتباسات۔ :) عاطف بھائی! آپ آج کل صرف رومانی کھجوریں ہی کھا رہے ہیں۔ :) :) :)
  5. محمداحمد

    انٹر نیٹ سے چنیدہ

    ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ: میں نے ایک کتاب پڑھی لیکن مجھے اس میں سے کچھ بھی یاد نہیں رہا، چناں چہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی اور فرمایا: لو یہ چباؤ! پھر مجھ سے پوچھا: کیا اب تم بڑے ہوگئے؟ میں نے کہا: نہیں، فرمایا: لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئ، چناں چہ اس کا کچھ حصہ گوشت...
  6. محمداحمد

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    ممکن ہے رسم الخط کا مسئلہ ہو۔ ویسے مجھے اندازہ نہیں ہے کہ وہاں اردو بولنے والوں میں عربی رسم الخط عام ہے یا زیادہ تر لوگ دیوناگری میں ہی لکھتے ہیں۔
  7. محمداحمد

    ہمارے معاشرتی آداب اور مسائل

    بہت خوب! میری رائے تو یہ ہے کہ ایک ایک کرکے علیحدہ علیحدہ لڑی بنا کر گفتگو کی جائے تو اچھا رہے گا۔ لیکن ایک وقت میں ایک ہی موضوع پر گفتگو ہو تو بہتر رہے گا۔ باقی جو آپ احباب مناسب سمجھیں۔
  8. محمداحمد

    تم طاغوت کے معنی نہیں جانتیں؟

    محفل میں چونکہ زیرِ بحث معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی تھی سو اس لڑی میں سب کو مذکورہ واقع پر اپنے رائے دینے کا موقع مل گیا جو کہ اچھی بات ہے۔ سب کی رائے اُن کے علم اور تجربات کا نچوڑ ہے اور سب کی رائے اہم ہے، اور سب کی رائے سے سب کا متفق ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔ :)
  9. محمداحمد

    تم طاغوت کے معنی نہیں جانتیں؟

    استاد اور شاگرد کا رشتہ بہت دلچسپ ہوتا ہے وہ بھی تب جب دونوں اپنے اپنے شعبوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہوں۔ ایسے میں اساتذہ ہمیشہ سکھانے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں اور اچھے طالبِ علم سیکھنے کے بہانے تلاش کرتے ہیں۔ زیرِ نظر مضمون بھی اسی قسم کی ایک کوشش ہے۔ حاطب صاحب نے ایک زیرِ بحث موضوع کو (جو لوگوں کی...
  10. محمداحمد

    اپنے حصے کی شمع - تازہ واقعہ

    آمین یا رب العالمین!
  11. محمداحمد

    ہمارے معاشرتی آداب اور مسائل

    بہت شکریہ عاطف بھائی!بہت اچھے سلسلے کا آغاز کیا ہے آپ نے۔ بہت سے مسائل ہیں اس قسم کے جن کی آپ نے نشاندہی کی ہے۔ اس لڑی میں آپ محفلین سے کیا چاہتے ہیں؟ کیا پہلے مسائل کی فہرست تیار کی جائے۔ یا مسائل اور اُن کا ممکنہ حل ساتھ ساتھ تجویز کیا جائے۔ اس کے بعد کا لائحہء عمل کیا ہوگا؟
  12. محمداحمد

    معروف شاعر عزم بہزاد ہم میں نہیں رہے۔

    میری ذاتی رائے میں پرانے تعزیتی دھاگوں کو برسوں کے بعد تازہ کر دینا مناسب نہیں ہے۔ عزم بہزاد صاحب کا انتقال 2011 میں ہوا تھا۔ اب اس بات کو کئی برس گزر چکے ہیں۔ جب تعزیتی دھاگہ برسوں کے بعد تازہ ہوتا ہے تو کچھ لوگوں کو گمان ہوتا ہے کہ شاید انتقال ابھی ہوا ہے اور کچھ لوگ کنفیوز ہو جاتے ہیں۔...
  13. محمداحمد

    اپنے حصے کی شمع!

    اپنے حصے کی شمع!
  14. محمداحمد

    تم طاغوت کے معنی نہیں جانتیں؟

    عاطف بھائی، میرا خیال ہے کہ اس سلسلے میں آپ فاضل مصنف سے رابطہ کرکے آگاہ کر سکتے ہیں، ممکن ہے کہ انہوں نے سہواً ایسا لکھا دیا ہو۔
  15. محمداحمد

    تم طاغوت کے معنی نہیں جانتیں؟

    ہمارے ہاں ٹی وی شوز کا مقصد اصلاح یا علم کا فروغ ہرگز نہیں ہوتا۔ انہیں تو بس اپنا ٹائم سلوٹ بھرنا ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی کنٹرو ورسی بھی ہو جائے تو ان کی چاندی ہو جاتی ہے کہ اس سے ان کو ویوز اور ریٹنگز ملتی ہیں۔ سنا یہی ہے کہ یہ پروگرام ریکارڈڈ تھا۔ اگر ٹی وی چینل والے چاہتے تو اس حصّے کو...
  16. محمداحمد

    تم طاغوت کے معنی نہیں جانتیں؟

    ساحل عدیم دراصل یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ہماری عوام کو (خطاب اُس وقت بالخصوص خواتین سے تھا) اِدھر اُدھر کی ہر طرح کی معلومات ہوتی ہیں، لیکن وہ دین کو سیکھنے کی دانستہ کوشش نہیں کرتے۔ لیکن یہ بات وہ ڈھنگ سے کہہ نہیں سکے شاید اپنی جذباتی طبیعت کے باعث۔
  17. محمداحمد

    تم طاغوت کے معنی نہیں جانتیں؟

    آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے۔ مردوں کے لئے انہوں نے 75 فیصد کا تناسب بتایا تھا۔ متفق!
Top