خطاطی اور ہاتھ کا ربط ایسا ہی ہے، جیسا گلو اور گلوکاری کا ....انسانی جمالیات کے مظاہر میں سے خطاطی قدامت کے اعتبار سے ثانی الذکرسے شاید پیچھے رہے....اپنی اثر پذیری میں نہیں.....اس مجلس میں خطاطی کے قدیم اور معاصر نمونے پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی جسارت کروں گا.....وما توفیقی الا باللہ
ذکی کیفی مرحوم، نامور عالم دین مفتی محمدشفیع صاحب کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے۔ علم، تدین، تقوٰی اور شاعری کی روایت خاندان میں موجود تھی۔بہت بھلے اور واقعی خاص کیفیات کے شاعر تھے۔ اُن کا بنایا ہوا اشاعتی ادارہ "ادارہ اسلامیات" بہت سے نوادر شائع کر چکا اور اہل علم کے ہاں معروف ہے۔ نسل نو کے معروف...