آپا.....شہر اسی لیے مجھے ڈراتے ہیں......... وہاں لوگ بہت کچھ اکٹھا کر لیتے ہیں.........مگر عموماً خود اکٹھے نہیں رہ پاتے.......
وہاں لوگ ایک دوسرے کو دیکھ کے زبردستی مسکراتے ہیں...........مگر اندر ہی اندر ایک دوسرے سے ڈرتے ہیں
تلمیذ ...........
غزل پیش خدمت ہے........عرفان صدیقی بدایوں کے نامی شاعر اور صاحب طرز غزل گو تھے.......ذاتی طور پہ اِس فقیر کو وہ انتہا درجہ میں محبوب ہیں.........اور اُن کی شاعری ....سبحان اللہ ........بہرحال آپ کی مطلوبہ غزل پیش ہے
میں تو اک بکھری ہوئی صف کا پیادہ ٹھہرا
کون اس فوج کا سالار ہے،...