جی ایک آدھ چیز ان کی میں نے سنی ہے، بڑی بہن کا گلا کھلا اور لوک موسیقی کی روایت سے خوب واقف۔ لوگ بہت سنتے ہیں انہیں اُس پار کے پنجاب میں ۔ یہ لنک تو شاید یوٹیوب کا ہے، اس لیے دکھائی نہیں دے رہا۔
احمد بھائی! عرفان صدیقی مرحوم کی کلیات پاکستان میں اس نام سے شائع ہوئی تھیں، اُس کا ذکر کر رہا تھا۔ اب تو آؤٹ آف پرنٹ ہے، تین ایک برس ہوتے ہیں ، ایک دوست کی لائبریری سے لے کر فوٹو سٹیٹ کروائی تھی۔