نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آپ کی یاد آتی رہی رات بھر چشمِ نم مُسکراتی رہی رات بھر رات بھر درد کی شمع جلتی رہی غم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر بانسری کی سُریلی سُہانی صدا یاد بن بن کے آتی رہی رات بھر مخدوم محی الدین
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سُناتی پھرتی ہیں آنکھیں کہانیاں کیا کیا اب اور کیا کہیں، کِس کِس کو سوگوار کریں اُٹھو کہ فرصتِ دیوانگی غنِیمت ہے ! قفس کو لے کے اُڑیں، گُل کو ہمکنار کریں مخدُوم مُحی الدین
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُسی چمن میں چلیں، جشنِ یادِ یار کریں دِلوں کو چاک، گریباں کو تارتار کریں کمانِ ابرُوئے خُوباں کا بانکپن ہے غزل تمام رات غزل گائیں، دیدِ یار کریں مخدُوم مُحی الدین
  4. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (١٠٢) مِٹنے کو یُوں مِٹیں کہ اَبد تک نِشاں رہے آشوبِ حُسن کی بھی کوئی داستاں رہے مِٹنے کو یُوں مِٹیں کہ ابد تک نِشاں رہے طوفِ حَرم میں یا سرِ کوُئے بُتاں رہے اِک برقِ اِضطِراب رہے، ہم جہاں رہے اُن کی تجلّیوں کا بھی کوئی نِشاں رہے ہر ذرّہ میری خاک کا آتِش بجَاں رہے کیا کیا ہیں دردِ...
  5. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    طبیعت مائل بہ نغمہ و ساز تو نہیں تھی، ویسے ہی ذکر پر گانے کا ذکرِ خیر کردیا، ہاں اس ذکر، گانے، اور شامت پر یاد آیا کہ: ہمارے بچپن میں کرایہ داروں سے مکان،عمارت، بلڈنگ، چال یا کمپاونڈ پہلے مار پیٹ یا کورٹ کچہری سے خالی نہیں کرواتے تھے ، بلکہ وہیں یعنی کراچی شہر میں ہی ایک ہر فن مولا گلوکارجو...
  6. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    شمشاد بھائی گئے دن، آپ نے ہم پر حرف پ کو پکا کر کھانے کا الزام لگادیا تھا، جب کے ہم نے غلطی سے اسے فرج میں رکھ دیا تھا (کیونکہ روزے میں تو کھانے سے رہے تھے ) اب آپ اور عبید صاحب نے ض کو تو کچا چبا ڈالا ہے ، وہ تو الله بھلا کرے وجی بھائی کا کہ انہوں نے چیخ کر متنبہ کیا، ورنہ ہمیں تو اس ظلم و غصب...
  7. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (١٠١) کلی کی آنکھ کھُل جائے چمن بیدار ہوجائے وہ نغمہ بُلبُلِ رنگیں نوا، اِک بار ہو جائے کلی کی آنکھ کھُل جائے، چمن بیدار ہوجائے نظر وہ ہے جواُس کون ومکاں سے پار ہوجائے مگر جب رُوئے تاباں پر پڑے، بیکار ہوجائے تبسّم کی ادا سے زندگی بیدار ہوجائے ! نظر سے چھیڑ دے، رگ رگ مِری ہُشیار...
  8. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    سارے لوگوں کے ذکرِ ذکر سے یا ذکر کا ذکر کرنے سے ہمیں مکیش کا یہ گانا یاد آ گیا نجانے کس فلم کا ہے : ذکر ہوتا ہے جب قیامت کا تیرے جلووں کی بات ہوتی ہے
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بلائیں شاخِ گل کی لیں نسیمِ صبح گاہی نے ہوئیں کلیاں شگفتہ روئے رنگیں تپاں ہو کر جوانانِ چمن نے اپنا اپنا رنگ دِکھلایا کسی نے یاسمیں ہو کر، کسی نے ارغواں ہو کر نگاہیں کاملوں پر پڑ ہی جاتی ہیں زمانے کی کہیں چُھپتا ہے اکبر پُھول پتّوں میں نہاں ہو کر اکبر الٰہ آبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نے نامہ، نے پیام، نہ قاصد، ہے آفریں تم نے تو یک قلم ہمیں جی سے بُھلا دیا اب دِل سے بے عصا نہیں اُٹھتی ہے آہ بھی یاں تک تو ضعفِ قلب نے ہم کو بِٹھا دیا غلام ہمدانی مصحفی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وفائے وعدہ نہیں وعدۂ دِگر بھی نہیں وہ مُجھ سے رُوٹھے ہوئے تھے پراِس قدربھی نہیں یہ عہد ترکِ محبّت ہے کس لیے آخر سکونِ قلب اِدھر بھی نہیں اُدھربھی نہیں فیض احمد فیض
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جس وقت آئے ہوش میں کچُھ بیخودی سے ہم کرتے رہے خیال میں باتیں اُسی سے ہم ناچار تم ہو دِل سے، تو مجبُور جی سے ہم رکھتے ہو تُم کسی سے محبّت، کِسی سے ہم داغ دہلوی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے ابھی لمس کا احساس مِرے ہونٹوں پر ! ثبت، پھیلی ہُوئی بانہوں پہ حرارت اُس کی وہ اگر جا بھی چُکی ہے تو نہ آنکھیں کھولو ابھی محسوس کئے جاؤ رفاقت اُس کی شہزاد احمد _________________
  14. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (١٠٠) دُعا تک بُھول جاتے مُدّعا اِتنا حسِیں ہوتا مذاقِ زندگی سے آشنا چرخِ بَرِیں ہوتا مَہ وانجم سے بہترایک جامِ آتشِیں ہوتا تِرے ہی در پہ مِٹ جانا لِکھا ہے میری قسمت میں ازل میں یا ابد میں، میں کہیں ہوتا، یہیں ہوتا وہ اُٹھّی موجِ مَے، وہ سینۂ مِینا دھڑکتا ہے اِسی کا ایک جُرعہ کِس قدرجاں...
  15. طارق شاہ

    افتخار عارف سیلِ جنوں ساحل کی جانب آتا ہے

    دِل روئے اور گریے کی توفِیق نہ ہو ایسا وقت بھی عارف صاحب آتا ہے :thumbsup2: کیا کہنے
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِل روئے اور گریے کی توفِیق نہ ہو ایسا وقت بھی عارف صاحب آتا ہے افتخارعارف
  17. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    طبیعت بخیر ، کیا حال ہیں، ابھی ابھی( Eagles ) ایگلز کا کانسرٹ دیکھ کر لوٹا ہوں افطار Verizon Center DC ہی میں کِیا ۔ اس بار ان کی ری یونین رمضان میں پڑی
  18. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    رہنے دے ذاکر صاحب کو ، کیا انھوں نے ہم کو چُپ شاہ بنانا ہے ذکر کرنے کی وجہ ہی سے تواُن کا نام ذاکر پڑاہے اب چلے دوسروں کے ذکر سے روکنے
  19. طارق شاہ

    خمار بارہ بنکوی :::: ایسا نہیں کہ اُن سے محبت نہیں رہی

    غزل خُماربارہ بنکوی ایسا نہیں کہ اُن سے محبّت نہیں رہی جذبات میں وہ پہلی سی شِدّت نہیں رہی ضعفِ قویٰ نے آمدِ پیری کی دی نوِید وہ دِل نہیں رہا، وہ طبیعت نہیں رہی سر میں وہ اِنتظار کا سودا نہیں رہا دِل پر وہ دھڑکنوں کی حکومت نہیں رہی کمزوریِ نِگاہ نے سنجیدہ کر دیا جَلووں سے چھیڑ چھاڑ کی عادت...
  20. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٩٩) مٹ گئے ہوتے اگر ہم جام و مینا دیکھتے رقصِ مستی دیکھتے، جوشِ تمنّا دیکھتے سامنے لاکر تُجھے اپنا تماشا دیکھتے کم سے کم حُسنِ تخیّل کا تماشا دیکھتے جلوۂ یوسف تو کیا، خوابِ زُلیخا دیکھتے کچھ سمجھ کر ہم نے رکھّا ہے حجابِ دہر کو توڑکرشیشے کو پھرکیا رنگِ صہبا دیکھتے روزِ روشن یا شبِ...
Top