وعلیکم السلام شگفتہ میں ٹھیک۔ آپ کیسی ہیں؟
سنتے ہیں 95 فی صد سوات کلیئر ہو گیا ہے ۔ 25 سے بتدریج واپسی ہے۔ پہلے کیمپس والوں کی واپسی ہوگی۔ 27 کو شاید ہم واپسی اختیار کر لیں
ابھی گئی تھی اڈیالہ ایک رشتہ دار کے گھر ۔ 3 دن وہاں رہ آئی ہوں ۔ کتابیں بھی خوب پڑھیں مگر مزہ نہیں آ رہا۔ گھر بہت یاد آتا ہے۔ دو جوڑوں میں نکلی تھی بھرا گھر چھوڑ کر۔ پتہ نہیں کہ گھر کا کیا حال ہوگا۔
کہا تو ہے پر مجھے یاد نہین اس وقت ۔۔۔۔ البتہ جب سوات سے آ رہی تھی تو غالب کا یہ شعر بار بار ذہن میں آرہا تھا۔
لئے جاتی ہے کہیں اک توقع غالب
جادہء راہ کشَش کاف کرم ہے ہم کو