چلیں جی۔۔۔۔۔۔ جیہ سے زیادہ گبین کے رشتہ داروں کے احوال دریافت کئے جا رہے ہیں۔ جیسے ہم کوئی سگ لیلے ہیں۔
شکریہ مودی بھائی۔ سب پر اللہ کا کرم ہے۔ آپ سنائیں بھابی اور آمنہ کیسی ہیں؟
ماشاءاللہ ایک ہی فقرے میں دو دو لب و لہجے۔ زنانی کو دیکھ کر کس پیار سے کہاں جا رہا ہے ۔۔۔بہن جی حکم کریں اور عین اسی وقت کس حقارت سے گامے کو بیچارے صحافی کو دھتکارنے کا حکم دے رہے ہیں، ہائے اللہ کیا ہوگا اس ملک کا،
واہ جی واہ تین تین مطلعے۔ پہلا مطلع مجھے بہت پسند آیا ۔ باقی اشعار بھی کم نہیں خاص کر وہ شعر جدے آپ نے نیلی روشنائی سے رنگین کردیا ہے، مشہور اور لاجواب شعر ہے۔
نشتر فصّاد کی ترکیب پڑھ کر ایک سوال ذہن میں ابھر آیا ہے۔ فصد کھولنا بظاہر ایک طریقہء علاج نظر آتا ہے۔ غالب کے ہاں بھی اس کا ذکر ہے۔...