شوق سے پڑھیے کیونکہ فورم میں وائس کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ 🙂
عجب "ڑ" ہے حرفِ تہجی خدایا
اثر جس پہ کوئی نہ بیم و رجا کا
نہ تنہائی کا خوف اس کو ہے لاحق
نہ خود پر بھروسہ، نہ امید برحق
خیالوں میں ہر دم پڑا مست ہے یہ
کہ بے گانہِ نیست و ہست ہے یہ
کوئی جو گھسیٹے، گھسٹتا ہی جائے
نہ تذلیل پر اپنی آنسو...