معلوم نہیں کیا سوال ہے۔ لیکن جہاں تک مجھے یاد ہے کہ مشرف کے اقتدار کے آخری سالوں میں ایسا کوئی ایشو منظرعام پر نہیں تھا جو وکلا کی تحریک سے التوا میں چلا گیا ہو۔ مسئلہ کشمیر اس کے اقتدار کے ابتدائی سالوں میں زیر بحث تھا جس کا تذکرہ پہلے کیا ہے۔
اول تو یہ سوالات آپ کو وہاں انہی سے پوچھنے چاہییں نا کہ یہاں۔
مزید یہ کہ اگر وہ وہی پلیٹ فارم یعنی زینفورو استعمال کر رہے ہیں اور تھیم بھی ملتی جلتی ہے تو مماثلت تو محسوس ہوگی۔
اب سمجھ آئی کہ محفل کا اردو ایڈیٹر کیوں کام نہیں کر رہا۔ :)
یا بعض اوقات محفل کیوں سست ہوجاتی ہے۔
بلکہ حال ہی میں نمودار ہونے والے نئے محفلین کے پیچھے بھی آپ ہی کا خفیہ ہاتھ معلوم ہوتا ہے۔ :)
برادرم برا مت منائیں لیکن یہ میری عاجزانہ رائے ہے کہ سستی فینٹسی پر مبنی ڈائجسٹی قصے کہانیوں اور حقیقی ادب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ حقیقی معاشرے کی عکاسی کرتا کسی نامور ادیب کا کوئی ناول یا کسی حقیقی موضوع پر کوئی سنجیدہ کتاب پڑھنا ان تین سو گھنٹوں پر بھاری ہے جو آپ نے ان ستاون حصے پڑھنے میں...
محفل سے آپ کا واسطہ واقعی بہت پرانا بلکہ قدیم ہے۔ :)
یہ بھنڈی توری کی ترکیب پہلے مل گئی ہوتی تو آپ کی آمد بھی یہاں بہت عرصہ پہلے ہو چکی ہوتی۔ :)
بہرحال دیر آید درست آید! :)