کوئی شبہ نہیں کہ ملکی حالات خراب ہیں اور یہ تب تک خراب رہیں گے جب تک ہم بیماری کے اسباب کو نہیں جان لیتے ہیں۔ ہم دوا بھی اُن سے لینا چاہ رہے ہیں یا اُن سے لینے پر مجبور ہیں جو بیماری کا اصل سبب رہے ہیں۔ انہیں عیاشی کی لت لگی پڑی ہے سو سب سے زیادہ وہی ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں کہ کسی نہ کسی طور سسٹم...