اے صبح کے ستارے
ڈوبیں گے ساتھ تیرے
کچھ لوگ غم کے مارے
اے صبح کے ستارے
بھولے ہوئے منظر ، آنکھوں میں تیرتے ہیں
کچھ عکس دوستی کے ، سانسوں میں پھیلتے ہیں
خوابوں میں ڈولتے ہیں
کچھ نقش بے سہارے
اے صبح کے ستارے
ہر راہ ڈھونڈتی ہے ، گزرے مسافروں کو
لمحے ترس رہے ہیں ، مانوس اۤہٹوں...