تیسرا دن
صبح اٹھے، ناشتہ کیا اور ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا۔ ٹرام پر ائرپورٹ پہنچے۔ وہاں سے رینٹل کار لی اور فالکرک روانہ ہو گئے۔
یہ رہا فالکرک ویل
اس کے ذریعہ نچلی اور اوپر والی نہروں سے کشتیاں ایک سے دوسری نہر میں جا سکتی ہیں
Mercat سکاٹس زبان (جو انگریزی سے کافی ملتی ہے، یہاں گیلک زبان کی بات نہیں ہو رہی) میں مارکیٹ کو کہتے ہیں۔
مرکیٹر صاحب نے اپنا یہ نام لاطینی میں اپنے فلیمش فیملی نیم کا ترجمہ کیا تھا۔ اس کے معنی مرچینٹ کے ہیں۔
سو ایک ہی ماخذ ہوا دونوں کا