نتائج تلاش

  1. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 325 تو یہ تائید ربانی ہے، اسی کی عنایت کا سبب ہے، ورنہ کرم نا کا ستم ہے، لطف ان کا عین غضب ہے۔ پھر شہزادے سے کہا "کیوں صاحب! صنوبر پر تو یہ مصیبت ہو اور تمہیں یہ عیش و عشرت ہو۔" اللھم زد لا تنقص۔ آرام دل تو بڑے جعل ساز بہ شدت دم ساز تھے، کہنے لگے "بھلا بتاؤ کیا تدبیر کریں، جواب...
  2. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 324 کیا دیکھیں، فلک دکھائے افسوس! افسوس ہے، ہائے ہائے افسوس! گر زیست ہماری چاہتے ہو تو بہر خندا یہاں تم آؤ بے تابی دل ستارہی ہے ہم زیست سے اپنی اب خفا ہیں کر جور کہ قابل جفا ہیں یہ نامہ سخن کا قاصد آ، لے اور جلد جواب اس کا لا دے نامہ پڑھتے ہی ملکہ کے آنسو گر پڑے، بے اختیار دل...
  3. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 323 لاغر ہیں وہ ہجر میں تمہارے جیتے ہیں بس آہ کے سہارے فرقت کے سبب سے جان عاری ہے سارے بدن کو بے قراری زلفیں ترے ہجر میں پریشاں آنکھیں ترے واسطے ہیں گریاں ابرو کا فقط تو ہی ہے مقصود مژگاں ہیں مدام خوں آلود ہاتھوں نے بڑی جفا اُٹھائی کسی دن ہے کلائی کو کل آئی کیا حالت جسم ناتواں...
  4. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 322 اے عاشق زار حسن افروز اے ہم دم دیدار حسن افروز اے نیر برج دل ربائی اے گوہر درج کج ادائی اے بانی ظلم و جور و آزار اے ظالم و قاتل ستم گار اے عاشق زار مہ جبینیاں اے زخمی غمزہ حسیناں اے درپئے حسن باختہ ہوش اے عہد شکن، خدا فراموش اے باعث سوز عاشق زاد اے وعدہ خلاف، محو دل دار اے...
  5. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 321 پر نور تن، ناک میں کیل، کانوں میں سادے سادے پتے، بالیاں۔ ناز سے پائینچے اُٹھائے، تیوری پر بل ڈالے، ناک بھوں چڑھائے۔ بعضی کے حسن و جمال کی تمام لشکر میں دھوم، ڈیرے پر عاشقوں کا ہجوم۔ جوان کنٹھے گلے میں ڈالے، بانڈیاں ہاتھوں میں سنبھالے، نشہ مردانگی کے متوالے، البیلوں کی طرح...
  6. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 320 سپاہیوں نے کمریں کھولیں، سوار اُترے، گھوڑے رسالوں میں بندھے، توپ خانہ الگ کھڑا ہوا، ایک طرف فیل خانہ بنا، ایک سمت رتھ خانہ اور شتر خانہ درست ہوا۔ بچھیرے شامیانوں کے نیچے، خاصے گھوڑے جدا جدا خیموں میں۔ پانچ کوس تک ادھر فوج، پانچ کوس تک اُدھر سیاہ، بیچ میں شہ زادے کی فرودگاہ،...
  7. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 319 ورود لشکر فیروز اثر صحرائے پر فضا میں، کیفیت اردوئے معلیٰ، اور نامہ پہنچا صنوبر کا، بے قرار ہونا آرام دل دل بر کا، پھر متوجہ ہونا طرف ملک دار اب کے؛ شہ زادہ سیاہ فام سے لڑنا، اُس کو بھگانا اور شادی کرنا صنوبر سے پلا ساقیا آب گل نار رنگ کہ اب ہجر میں ہے بہت حال تنگ پلا ساغر...
  8. عبدالصمدچیمہ

    سروش سخن گفتگو دھاگہ

    میرے آج پوسٹ ہوجائیں گے انشاءاللہ۔
  9. عبدالصمدچیمہ

    نیرنگ خیال گفتگو دھاگہ

    میں 2 ہفتے ایک سرکاری ڈاک کے سلسلہ میں مصروف رہا ہوں، اب کچھ وقت نکل آئے گا ان شاء اللہ۔ وقت نہ دینے کی ایک اور وجہ بھی ہے کہ آج کل گھر میں کمپیوٹر دستیاب نہیں ہے صرف دفتری اوقات میں ہی میسر آتا ہے۔
  10. عبدالصمدچیمہ

    سروش سخن گفتگو دھاگہ

    جی جناب۔
  11. عبدالصمدچیمہ

    سروش سخن گفتگو دھاگہ

    جی ٹھیک ہے۔
  12. عبدالصمدچیمہ

    سروش سخن گفتگو دھاگہ

    السلامُ علیکم! اگر کچھ صفحات باقی ہیں تو مجھے دے دیں۔
  13. عبدالصمدچیمہ

    امراؤ جان ادا گفتگو دھاگہ

    محترم گوگل ڈاکس پر تو پوسٹ نہیں کیے لیکن محفل پر پوسٹ کردیے ہیں۔
  14. عبدالصمدچیمہ

    امراؤ جان ادا گفتگو دھاگہ

    شمشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات ۔۔۔۔ 154 تا 165 مکمل محمد عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔۔ 166 تا 176 مکمل عبدالصمدچیمہ ۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔۔ 177 تا 181 مکمل صابرہ امین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات ۔۔ 182 تا 186 مکمل سید عاطف علی ۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔ 187 تا 190 مکمل محب علوی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات ۔۔۔۔۔191...
  15. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب امراؤ جان ادا

    ریختہ صفحہ 181 میں:- مجرا تو میرا کھلا ہوا ہے۔ سب جانتے ہیں۔ پچاس روپیہ لیتی ہوں مگر بیگم صاحب لکھنئو کی رہنے والی ہیں اور انہوں نے قدر کرکے بلایا ہے تو ان سے کچھ نہ لوں گی۔ جلسہ کب ہے؟ بڑی بی:- آج شام کو۔ اچھا تو یہ روپیہ کچھڑی کا تولو۔ باقی وہاں آکے سمجھ لینا۔ میں:- (روپیہ لے لیا) اِس کی کوئی...
  16. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب امراؤ جان ادا

    ریختہ صفحہ 180 کہ پانی چھڑک دے کہ اتنے میں کمرے کے نیچے کسی نے آکر پوچھا۔ لکھنئو سے جو رنڈی آئی ہے اس کا یہی کمرہ ہے؟ درگابنیے (جس کی دکان نیچے تھی) نے جواب دیا۔ ہاں یہی ہے۔ پھر دریافت کیا، دروازہ کہاں ہے؟ اس نے بتادیا۔ تھوڑی دیر کے بعد ایک بڑی بی کوئی ستر برس کاسِن، گوری سی، منہ پر جھریاں پڑی...
  17. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب امراؤ جان ادا

    صفحہ ریختہ 179 اس زمانے میں ریل تو تھی ہی نہیں اور نہ لکھنئو سے کوئی باہر جاتا تھا بلکہ ہر شہر کے کاملین تلاش معیشیت یہیں آتے تھے۔ اپنے کمال کی حسبِ حیثیت داد پاتے تھے۔ دہلی اجڑ کے لکھنئو آباد ہوا تھا۔ رسوا:- فی زمانہ یہی حال دکن کا ہے، لکھنئو اجڑ کے دکن آباد ہوا۔ میں تو گیا نہیں مگر سنا ہے کہ...
  18. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب امراؤ جان ادا

    صفحہ ریختہ 178 "نکلی غلافِ نور سے تفسیرِ جوہری" میں:- سبحان اللہ! اِس بند کے تو دور دور تک شہرے ہیں۔ پانچ مصرعے مجھ سے سُن لیجیے۔ واقعی کیا کلام ہے؟ وہ صاحب:- (بہت خوش ہوکے) جی ہاں! آپ نے یہ مرثیہ لکھنئو میں سنا ہوگا۔ وہی تو میں کہتا تھا کہ لکھنئو کی رہنے والی اور پھر شعر و سخن کا شوق، حضرت...
  19. عبدالصمدچیمہ

    امراؤ جان ادا گفتگو دھاگہ

    کل تک مکمل ہوجائیں گے۔ انشاءاللہ۔
  20. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب امراؤ جان ادا

    صفحہ ریختہ 177 مطلع فرمائیے۔ یہ تخلص تو میں نے کبھی نہیں سنا۔ وہ صاحب:- (چیں بجیں ہوکے) نام لینے سے کیا فائدہ۔ تخلص شرق سے غرب تک اور شمال سے جنوب تک زبان زدِ خلائق ہے۔ ہاں ہاں آپ نہیں جانتیں نہ جانیں۔ میں:- حضور معاف کیجیے گا۔ میرے نزدیک تو یہ شاعرانہ تعلی ہے مگر آپ کے استاد ہیں، آپ کو ایسا ہی...
Top