جی فاتح صاحب، فراز جیسا شاعر اتنی فاش بلکہ فخش غلطی نہیں کر سکتا کہ غزل کا قافیہ ردیف بدل دے کہ جسکی نشاندہی بچہ بچہ کر سکے اور اس پائے کے شاعر کو علم نہ ہو :)
غزل کے قافیہ ردیف چوتھے شعر تک بالکل سیدھے ہیں یعنی
قافیہ - سخن، انجمن، شکن وغیرہ
ردیف - آراستہ ہے
پانچویں، چھٹے، آٹھویں اور...
آپ کی پہلی سطر کے متعلق تو یہی کہونگا قبلہ کہ یہ آپ کا حسنِ ظن ہے۔
اور باقی کے متعلق یہ کہ میں کج فہم واقعی آپ کی بات سمجھ نہیں پایا، اگر آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ مذکورہ دو اشعار اوپر والی غزل جس کی ردیف آراستہ ہے کا حصہ بن سکتے ہیں یا نہیں تو ان کا قافیہ ردیف تو مختلف ہے، یہ کیسے حصہ بن سکتے...
قطع نظر آپ کی دوسری باتوں سے مجھے اس سے سخت اور اصولی اختلاف ہے۔ غالب کا کلام سند ہے چاہے اس میں ہے غلطی ہے یا نہیں کیونکہ علم و فن اور لغات کے قوانین اساتذہ اور اہلیانِ زبان کے کلام کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں نہ کہ اساتذہ علم و فن کے قوانین اور لغات سامنے رکھ کر کلام کہتے ہیں۔ علم عروض کی...